اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان ابھی تک انتقامی گھوڑے سے نہیں اترے، او آئی سی ”آئی سی یو“ میں ہیں،حافظ حسین احمد کا دعویٰ سامنے آ گیا

datetime 7  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات و سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر حکومت اوراپوزیشن کو آپس میں سیز فائر کرنا ہوگا، حکومت کو اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کے لیے پہل کرنا ہوگی،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے وزیر اعظم کے خطاب سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ ابھی تک انتقامی گھوڑے سے اترے نہیں، پاکستانی سیاستدانوں میں ہم آہنگی نہیں ہوگی تو عالمی برادری سے توقع رکھنا حماقت ہوگی،

او آئی سی کو ”آئی سی یو“ سے نکالنے میں ابھی تک کامیابی نہیں ہوئی ہے۔ اپنی رہائش گاہ جامع مطلع العلوم میں مختلف وفود اور صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے مزید کہا کہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کے فیصلے کے بعد عمران احمد نیازی کو اپوزیشن کے حوالے سے سیز فائر کرنا ہوگا اوراپوزیشن کو بھی موجودہ صورتحال میں تعاون کے بارے میں سوچنا ہوگا تب کہی جاکر کشمیری مظلوم عوام کی اشک شوئی ممکن ہوسکے گی،انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیر اعظم کی تقریر سے پتہ چلتا ہے کہ وہ ابھی تک انتقامی گھوڑے سے اترے نہیں ہیں جبکہ اپوزیشن کی جانب سے بھی وہی صورتحال سامنے آئی ہے، انہوں نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے ثالثی کے اعلان اور نریندر مودی کے اقدام سے یہ خدشہ بھی ہے کہ ماضی کے سقوط ڈھاکہ کی طرح اللہ نہ کرے ایک بار پھر امریکہ اور بھارت کا گٹھ جوڑ ہو کیوں کہ امریکہ نے کافی عرصہ پہلے بھی کشمیر کی تقسیم کا عندیہ دیا تھا اور نریندر مودی کے اقدامات بھی اسی انداز کے ہیں، انہوں نے کہا کہ او آئی سی کو ”آئی سی یو“ سے نکالنے میں ابھی تک کامیابی نہیں ہوئی ہے لیکن اگر پاکستان کے سیاستدانوں میں ہم آہنگی نہیں ہوگی تو عالمی برادری سے کوئی بڑی توقع رکھنا حماقت ہوگی،

انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کے عسکری اتحادکے ایجنڈے میں کاش کشمیر اور پاکستان کا دفاع بھی شامل ہوتا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کو اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کے لیے پہل کرنا ہوگی اور تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو نئی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دینا چاہئے انہوں نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے بننے والی سات رکنی کمیٹی میں اپوزیشن کو برائے نام نمائندگی بھی نہیں دی گئی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…