منگل‬‮ ، 02 ستمبر‬‮ 2025 

آبی وسائل کے فروغ میں تاریخی پیش رفت ، عمران خان نے سندھ بیراج منصوبے کی منظوری دیدی

datetime 7  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) وزیر اعظم پاکستان نے صوبہ سندھ میں دریائے سندھ پر سمندر سے 45کلومیٹر بالائی جانب سندھ بیراج /ویئر تعمیر کرنے کی منظوری دے دی ۔ سندھ بیراج /ویئر کی تعمیر سے پانی کا ذخیرہ وجود میں آئے گا ۔ مذکورہ بیراج /ویئر تعمیر کرنے کی منظوری صوبہ سندھ میں آبی وسائل کے فروغ کی جانب ایک تاریخی پیش رفت ہے۔

کیونکہ اس منصوبے کی تعمیر سے کوٹری بیراج کے زیریں علاقوں میں پانی کے مسائل حل کرنے اور کراچی کو پینے کے پانی کی اضافی فراہمی میں مدد ملے گی۔ سندھ بیراج کی تعمیر صوبہ سندھ خصوصاًکوٹری بیراج کے زیریں علاقوں میں معاشرتی اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ اس بیراج کی تعمیر کی بدولت دریائے سندھ کے ڈیلٹا میںسمندری پانی کو چڑھنے سے روکنے ،زرخیز اراضی سمندر بُرد ہونے سے بچانے ، ماحولیاتی اثرات پر قابو پانے ، مینگرووز جنگلات اور آبی حیات کی افزائش ،آبپاشی اور آب نوشی کے لئے میٹھے پانی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ آبادی کی بڑے پیمانے پر نقل مکانی کو روکنے میں مدد ملے گی۔ صوبہ سندھ میں ڈائون سٹریم کوٹری پانی سے متعلق دیرینہ مسائل اور کراچی میں پانی کی قلت کے پس منظر میں سندھ بیراج کامجوزہ منصوبہ واپڈا کی جانب سے تشکیل دیا گیا ہے۔سندھ بیراج کا مجوزہ منصوبہ تیزتر تکمیل کی بنیاد پر دسمبر2024ء تک مکمل کیا جائے گا ۔ اگلے ماہ واپڈا منصوبہ کی فزیبلیٹی سٹڈی پر کام شروع کردے گا۔ رواں سال دسمبر تک بین الاقوامی کنسلٹنٹس کی جانب سے فزیبلیٹی سٹڈی کا جائزہ مکمل کیا جائے گا جبکہ دسمبر 2021تک منصوبے کا تفصیلی انجینئرنگ ڈیزائن تیار کر لیا جائے گا ۔

فزیبلٹی سٹڈی اور تفصیلی انجینئرنگ ڈیزائن مکمل ہونے کے بعد سندھ بیراج پر تعمیراتی کام کا آغاز جنوری 2022ء میں ہوگا جبکہ اس کی تکمیل دسمبر 2024ء تک متوقع ہے۔سندھ بیراج ٹھٹھہ سے 65کلومیٹر جنوب جبکہ کراچی سے 130کلومیٹر مشرق میں تعمیر کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)


پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…