کوئٹہ(آن لائن) کوئٹہ مشن روڈجناح مارکیٹ میں بم دھماکہ ایک شخص جاں بحق جبکہ 13افراد زخمی ہوگئے، دھماکے سے قریبی دکانوں،گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچا واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کوگھیرے میں لے لیا دھماکے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مشن روڈ پر واقعہ جناح مارکیٹ میں زور دار بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص عبدالحسین جاں بحق جبکہ 13افراد جن میں سید محمد علی،محمد فاروق،علی جان،
حسین علی،عبدالحسن،سراج الدین،محمد ابراہیم،عباس علی،محمد جان،محمد ا سماعیل،محمد علی،سلمان علی اور نادر علی زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا جہاں ہسپتال میں ایمر جنسی نافذ کر کے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی بم دھماکے سے قریبی عمارتوں،دکانوں اور گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا کوئٹہ میں لوگ عید کے خریداری میں مصروف تھے کہ اس دوران بم دھماکہ ہوا بم دھماکے کے خوف کے باعث عید کی خریداری چھوڑ کر گھروں کو چلے گئے مزید کارروائی کی جارہی ہے۔