اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم معاون خصوصی نعیم الحق زندگی میں بہت منافق دیکھے لیکن شہباز شریف جیسا نہیں دیکھا، ان کی تقریر سے لگتا ہے دشمن مودی نہیں عمران خان ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم معاون خصوصی نعیم الحق نے کہاکہ میں زندگی میں بہت منافق دیکھے لیکن شہباز شریف جیسا منافق نہیں دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا پہلا جملہ تھا عمران خان تقریر کر لیں پھر مدلل جواب دوں گا۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے مسلسل وزیر اعظم
پر حملے کئے،ان کی تقریر سے لگتا ہے دشمن مودی نہیں عمران خان ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے منافقانہ رویئے سے لگتا ہے (ن) لیگ بری طرح صدمے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے رویئے کی سخت مذمت کرتا ہوں،شہباز شریف بتائیں آپ نے کشمیر پر کیا بات کی؟۔انہوں نے کہا کہ عمران خان تمام انٹلیجنس اداروں کے سربراہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے پاس تمام معلومات ہوتی ہیں،وزیر اعظم نے شہباز شریف سے پوچھا ہے کہ بتاؤ کیا کیا جائے؟۔