پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

آرٹیکل 370 کا خاتمہ،چین نے بھارتی اقدام ملکی خودمختاری کے منافی قرار دے دیا،پاکستان اور بھارت سے بڑا مطالبہ

datetime 6  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی)چین نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر بھارت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نئی دہلی نے چین کی سرحدی خودمختاری پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی ہے، مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت تحمل کا مظاہرہ کریں۔چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چنینگ نے منگل کو اپنے بیان میں کہا کہ چین نے بھارت کے ساتھ سرحد کے

مغربی حصے میں چینی حدود میں بھارتی مداخلت کی ہمیشہ مخالفت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے یکطرفہ طور پر قوانین میں تبدیلی چین کی سرحدی خود مختاری اور سالمیت کی خلاف ورزی ہے جو بالکل ناقابل قبول ہے۔چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر چین کو سخت تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان اور بھارت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ خطے کے استحکام اور امن کے لیے مذاکرات کے ذریعے پرامن طریقے سے اس تنازع کو حل کریں اور کسی بھی قسم کی ایسی صورتحال سے گریز کریں جس سے سرحد کا مسئلہ مزید پیچیدہ ہو۔ہوا چنینگ نے کہا کہ کشمیر پر چین کا بہت واضح موقف ہے کہ یہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک تاریخی مسئلہ ہے جس پر عالمی برادری کا بھی اتفاق ہے لہٰذا دونوں ملک تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی بھی ایسے اقدام سے گریز جس سے خطے کے تناؤ میں اضافہ ہو۔ یہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک تاریخی مسئلہ ہے جس پر عالمی برادری کا بھی اتفاق ہے لہٰذا دونوں ملک تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی بھی ایسے اقدام سے گریز جس سے خطے کے تناؤ میں اضافہ ہو۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…