اسلام آباد (این این آئی)اداکارہ وینا ملک نے کہاہے کہ کارگل سے فوج کو نہ بلایا ہوتا، تو کشمیر آزاد ہوتا۔وینا ملک نے اپنے سلسلہ وار ٹوئیٹس میں بھارت کی جانب سے کلسٹر بموں کے استعمال سمیت مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم پر بھی بات کی اور انہوں نے اپنے ٹوئیٹس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم شریف کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔وینا ملک کے ٹوئیٹس پر کئی افراد نے کمنٹس کیے، جن میں سے کچھ افراد نے ان سے اتفاق بھی کیا۔وینا ملک نے ایک ٹوئیٹ کیا کہ اگر 1999 میں ایک ضمیر فروش انسان
نے اپنی فوجوں کو کارگل سے واپس نہ بلایا ہوتا تو آج کشمیر آزاد ہوتا۔وینا ملک نے اس ٹوئیٹ کے ساتھ ’کشمیر بلیڈس، انڈین آرمی ان کشمیر اور سیو کشمیر‘ جیسے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے۔وینا ملک کے اس ٹوئیٹ پر متعدد افراد نے کمنٹس کیے اور کئی افراد نے انہیں یاد دلایا کہ کارگل سے فوج کی واپسی کے حوالے سے قوم سب کچھ جانتی ہے،ٹویٹس پر ن لیگ کے کارکنوں کی جانب سے بھی شدید ردعمل دیکھنے میں آرہاہے اور متعدد افراد نے کمنٹس کئے اور وینا ملک کو اپنی طرف سے بھرپور جواب دینے کی کوشش کی۔