کراچی(این این آئی)محکمہ موسمیات نے موسلادھاربارشوں کی پیش گوئی کردی، سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟تشویشناک انکشاف،محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ کراچی میں 9 اگست کی رات سے موسلادھاربارش کاامکان ہے، تیز بارش کا سلسلہ13اگست تک جاری رہے گا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں مون سون کے دوسرے اسپیل کی نوید سنادی،
چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم بن گیاہے، سسٹم کے تحت بالائی سندھ میں تیز بارشیں ہوں گی، سسٹم کے پنجاب جانے کے امکانات نہیں ہیں۔محکمہ موسمیات کیمطابق کراچی میں 9اگست کی رات سے موسلادھار بارش کاامکان ہے، تیز بارش کا سلسلہ 13اگست تک جاری رہ سکتا ہے، مغربی اور مشرقی ہواؤں کا ملاپ اچھی بارش تشکیل دے گا۔