اسلام آباد (این این آئی)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی عیدالاضحی کی تعطیلات کا اعلان کردیا، بینک مسلسل پانچ دن بند رہیں گے، سٹیٹ بینک آف پاکستان عیدالاضحی کے موقع پر عام تعطیلات کے باعث 12 تا 15 اگست 2019ء (پیر تا جمعرات) کو بند رہے گا، تاہم 17 اگست 2019ء (بروز ہفتہ) صبح 9 بجے تا شام 5 بجکر 30 منٹ تک ورکنگ ڈے ہو گا۔