جہانیاں (این این آئی)جہانیاں میں جلاد صفت ورکشاپ مالک نے ورکشاپ پر کام کرنے والے بچے کو مار مار کر برا حال کر دیا‘ویڈیو وائر ہونے پر لوگوں نے حکومت پنجاب سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے جلاد صفت ورکشاپ مالک کے خلاف فوری طور پر کارروائی کر کے اسے قرارواقعی سزا دیں تاکہ ملک بھر میں بے شمار جگہوں پر بچوں کے ساتھ ہونے والی اس طرح کی زیادتیوں
کا قلع قمع ہو سکے-بچے کا قصور صرف اتنا تھا کہ وہ ورکشاپ کے مالک کو بتائے بغیر اپنے گھر کھانے کیلئے گیااس پر بچے کو ماراپیٹا گیا جو ظلم کی انتہاء ہے-ویڈیو وائر ہونے کے بعد لوگوں نے حکومت پنجاب سے فوری طور پر اس جلاد صفت ورکشاپ مالک کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے-بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ کاش ایسا قانون ہو کہ اس شخص کو الٹا لٹکایا جائے –