اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن ڈویژن پاکستان نے انٹرنیٹ صارفین کے لئے غیر اسلامی تبلیغی مواد کی فراہمی کا نوٹس لیتے ہوئے پی ٹی اے سے وضاحت طلب کرلی، وفاقی سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن ڈویژن شعیب احمد صدیقی
نے کہاتمام قابل اعتراض مواد کی روک تھام کے لئے پالیسی واضح ہے اور اس پر پی ٹی اے کے از خود اقدام نہ کرنے کی بارے میں تحقیقات کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا وزارت کی پالیسی نہایت واضح ہے اور پی ٹی اے کا موقف کہ متعلقہ وزارت کے احکامات پر کام کیا جاتا ہے غلط ہے۔