جہانیاں(آن لائن) پاک فوج کے ہیرو میجر طفیل محمد شہیدنشان حیدر کا 61واں یوم شہادت 7اگست بدھ کو منایا جائے گا اس سلسلے میں جہانیاں سمیت ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ پل114(جہانیاں) وہاڑی روڈ پر واقع طفیل آباد میں قائم ان کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی جائے گی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی ۔میجر طفیل محمد1914ء میں ہوشیار پور میں پیدا ہوئے۔انہوں نے1943ء میں پنجاب رجمنٹ میں شمولیت
اختیار کی انہیں 1958ء میںکمپنی کمانڈر کی حیثیت سے ایسٹ پاکستان رائفلزمیں تعینات کیا گیا اور انہیں لکشمی پور میںمورچہ بند بھارتی دستوں کے خلاف کاروائی کا مشن سونپا گیا ۔7اگست 1958ء کومیجر طفیل محمد نے جراُت و بہادری کی ایک تاریخ رقم کرتے ہوئے بھاری چوکیوں کا صفایاکر دیا اور بھارتی فوجی لاشیں چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہو گئے جبکہ اس دوبدو جنگ میں میجر طفیل محمد بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔