اسلام آباد(آن لائن) بااثر بجلی گھروں کی عوام سے کیپیسٹی چارجز وصولی کی تفصیلات سامنے آگئیں، آئی پی پیز نے گزشتہ 5سالوں میں کیپیسٹی چارجز کی مد میں عوام کو ایک ہزار 560ارب روپے کا ٹیکہ لگایا، وصولیاں 2013ء سے2018ء کے دوران کی گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اثرورسوخ دکھنے والے بجلی گھروں کی جانب سے کیپیسٹی چارجز وصولی کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں، آئی پی پیز
نے گزشتہ پانچ برس مین عوام سے ایک ہزار560ارب روپے اس مد میں وصول کئے، وصولیاں 2013سے2018ء کے دوران کی گئیں، 2013-14کے دوران211ارب، 2014-15کے دوران246ارب روپے،2015-16میں 279ارب روپے، 2016-17میں 357ارب روپے جبکہ2017-2018میں کیپیسٹی چارجز کے نام پر عوام کی جیبوں پر466ارب روپے کا ڈاکہ ڈالا گیا۔