اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

پاکستان کے وزیراعظم نے مودی کے دوبارہ اقتدار میں آنے کی خواہش ظاہر کی، کیا ان کو مودی اور بی جے پی کے عزائم معلوم نہیں تھے؟ پیپلزپارٹی نے بڑے سوال اُٹھادیئے

datetime 5  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے  کہ مودی نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے باقاعدہ اعلان جنگ کردیا ہے۔ اقوام متحدہ کی قرارداد سے لے کر بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلوں تک کی آج دھجیاں اڑادی گئیں ہیں۔ شیری رحمان نے کہا کہ جس شق کو نہرو ختم نہ کرسکا، اسے مودی نے ختم کرکے بتادیا کہ بھارت محض ایک اشتعال انگیز ریاست ہے۔

ریاست پاکستان کو کشمیر کے مسئلے پر مشترکہ حکمت عملی بنانا ضروری ہے۔  اپنے ایک بیان میں انہوں نے بھارت کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ بھارت سن لے! پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ ہے، ہم آزادی کے ان متوالوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ شیری رحمان نے کہا کہ آج بھارتی صدر نے کشمیر کی خصوصی حیثیت متعلق آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بل پر دستخط کر دئے ہیں، یہ بی جے پی سرکار کے منشور کا حصہ تھا اس کے باوجود بھی پاکستان کے وزیراعظم نے مودی کے دوبارہ اقتدار میں آنے کی خواہش ظاہر کی، کیا ان کو مودی اور بی جے پی کے عزائم معلوم نہی تھے؟ شیری رحمان نے کہا کہ آرٹیکل 370 کی کو منسوخ کرنے کی باتیں گزشتہ کئی دنوں سے جاری تھیں، لیکن اسلام آباد میں اس معاملے پر خاموشی اختیار کی گئی، حکومت خاموش تماشائی بننے کہ بجائے عملی اقدام اٹھائے۔ خارجہ امور اس طرح نہی چلائے جاتے جس طرح ہماری وفاقی حکومت چلا رہی۔ صرف بیان جاری کرنا خارجہ پالیسی نہیں۔شیری رحمان نے کہا کہ آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنا کشمیریوں کے بنیادی حقوق کے خلاف ہے، اس بل کا مقصد مقبوضہ کشمیر کی آبادی، جغرافیہ اور مذہبی صورتحال کو تبدیل کرنا ہے، آرٹیکل 370 کی منسوخی کشمیر کے عوام اور پاکستان کو قبول نہیں، عالمی دنیا اور اقوام متحدہ اس کشمیر مخالف صدارتی فرمان کا نوٹس لے۔  انہوں نے کہا کپ آرٹیکل 370 کو جموں و کشمیر کی اسیمبلی اور سینیٹ کے اتفاق رائے بغیر منسوخ نہیں کیا جا سکتا۔ یے غیر آئینی عمل ہے۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…