اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

اب ہندوستان نے کھلے عام دہشت گردی  کی ہے،پاکستان فوری طورپر یہ کام کرے،یاسین ملک کی اہلیہ نے بڑا مطالبہ کردیا

datetime 5  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ پاکستان اس معاملے کو اقوام متحدہ کے سامنے پیش کرے۔ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہاکہ پانچ اگست 1947 کو آر ایس ایس کے غنڈوں نے پانچ لاکھ  مسلمانوں کا قتل عام کیا۔ انہوں نے کہاکہ  ہندوستان کے وہی آر ایس ایس کے غنڈوں نے آئین کی شق 35اے کو ختم کر دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر میں جو قانون حفاظت کرتا تھا  اسکو تبدیل کیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ اب ہندوستان نے کھلے عام دہشتگردی  کی ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ کشمیر میں ہندوستانیوں کو لانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سات لاکھ سے زیادہ بھارتی فوج مسلط کی گئی اور اب مزید بھی مسلط کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر میں لوگوں کو قید کیا گیاہے۔انہوں نے کہاکہ تمام سیاسی قیادت کو نظر بند کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اس معاملے کو اقوام متحدہ کے سامنے پیش کرے،ورنہ نیوکلیئر وار کا خطرہ بہت قریب آگیا ہے۔دریں اثناء حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی جس میں یاسین ملک کی صحت سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔ پیر کو مشعال ملک نے سپیکر قومی اسمبلی سے سپیکر چیمبر میں ملاقات کی،ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورت حال خصوصاً حریت رہنما یاسین ملک کی صحت سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی مشعال ملک نے بھارتی زیر حراست حریت رہنماء  یاسین ملک کی گرتی ہوئی صحت بارے آگاہ کیا۔سپیکر قومی اسمبلی نے یاسین ملک کی صحت کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ یاسین ملک کا کشمیر کی آزادی اور وہاں کے عوام کے لئے بنیادی حقوقِ کی جدوجہد میں نمایاں کردار ہے۔سپیکر نے مشعال ملک سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں، کسی صورت انہیں تنہاء نہیں چھوڑیں گے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…