جمعہ‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2026 

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کے بعد گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی بھی پاکستان میں باقاعدہ شمولیت، معروف صحافی نے بڑا دعویٰ کر دیا

datetime 5  اگست‬‮  2019 |

اسلا م آباد (نیوز ڈیسک) انڈین پارلیمنٹ نے آرٹیکل 370 میں ترمیم کے ذریعہ ریاست جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر دیا ہے ترمیم کے ذریعہ جموں وکشمیر اور لداخ کو ھندو ستانی یونین کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔ اس طرح مقبوضہ کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیاہے۔ مقبوضہ جموں وکشمیر کی اسمبلی کا نام قانون ساز اسمبلی رکھ دیا گیاہے لیکن اسمبلی کے بجائے گورنر کو تحریک و تجویز کا اختیار دے دیا گیاہے۔

اس طرح آرٹیکل 35۔ اے خود بخود ختم ہو گیاہے، اس پر معروف صحافی مطیع اللہ جان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ”بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں اقدامات، پاکستان کو دو آپشن دے دیے گئے۔ نمبر1۔ آزاد کشمیر/گلگت بلتستان کو آئینی طور پر اپنا صوبہ قرار دے کر لائن آف کنٹرول کو مستقل سرحد مان لے۔ نمبر2۔ وگرنہ مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا حصہ قرار دینے کے بعد امریکی ثالثی آزاد کشمیر پر ہو گی، مطیع اللہ جان نے آخر میں سوال کرتے ہوئے لکھا کہ پی ٹی آئی کھیل کا حصہ ہے؟“ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل غیریقینی صورتحال کے دوران قابض انتظامیہ نے وسیع پیمانے پر کرفیو نافذ کرکے لوگوں کی نقل وحرکت اورعوامی جلسوں اورجلوسوں کے انعقادپر مکمل طورپرپابندی عائد کردی ہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق تمام تعلیمی اداروں کو بند کردیاگیا ہے جبکہ پورے جموں وکشمیرمیں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔ سرکاری حکنامے کے مطابق اہم سروسز کے شناختی کارڈز کو کرفیو پاس تصور کیاجائے گا۔حکمنامے میں کہاگیا کہ لوگوں کی نقل وحرکت پر مکمل پابندی ہوگی اور تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ زیادہ تر تعلیمی اداروں نے طلباء کو ہوسٹلز خالی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ گزشتہ ہفتے مقبوضہ علاقے میں وارد ہونے والی اضافی فورسز کو وادی کشمیر اور جموں خطے میں تعینات کیا گیا ہے اورسول سیکرٹریٹ، پولیس ہیڈکوارٹر،ہوائی اڈوں اور مختلف سرکاری اداروں سمیت اہم تنصیبات کی سکیورٹی میں اضافہ کردیاگیا ہے۔

سرینگر اور دیگر شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں سمیت تمام بڑی شاہراؤں پر ناکے لگائے گئے ہیں جبکہ ہجوموں پر قابوپانے والی گاڑیوں کو بھی تیاری کی حالت میں رکھا گیا ہے۔ دریں سید علی گیلانی اور میر واعظ عمرفاروق سمیت تمام حریت پسند قیادت کو گھروں یاجیلوں میں نظربند کردیا گیا ہے۔سابق کٹھ پتلی وزراء اعلیٰ محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو بھی گھروں میں نظربند کردیا گیا ہے۔ عمرعبداللہ نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ سرکاری افسران کے مطابق موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کی جارہی ہے اورغیر اعلانیہ کرفیونا فذ کیا جارہا ہے۔

پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے بھی کرفیو کے نفاذ کے بارے میں ٹویٹ کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ موبائل فون سمیت انٹرنیٹ سروس معطل کی جارہی ہے اور کرفیو پاس جاری کئے جارہے ہیں۔ اللہ جانتا ہے کہ کل ہمارے ساتھ کیا ہونے والا ہے۔ یہ ایک طویل رات ہوگی۔ کانگریس رہنما عثمان مجید اور سی پی آئی۔ایم کے رہنما محمد یوسف تاریگامی جیسے سیاسی رہنماؤں کوبھی گرفتارکرلیاگیا ہے۔ ادھر ضلع مجسٹریٹ اسلام آباد نے ایک حکمنامہ جاری کیا ہے جس میں پٹرول کے ڈیلرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ضلع مجسٹریٹ یا مجاز آفیسر کی اجازت کے بغیر پٹرول نہ بیچیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…