بیجنگ (این این آئی)چین، برطانیہ، فرانس، روس جرمنی سمیت مختلف ممالک کے دفاعی اتاشیوں نے کنٹرول لائن کا دورہ کیا اور بھارت کی جانب سے کلسڑ بموں سے ہونے والی جانی و مالی نقصانات کا جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق بھارت اب تک 1882 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرچکا ہے اور اپنی طرف اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کو لائن اف کنٹرول پر نہیں جانے دیتا۔ رپورٹ کے مطابق 2015 سے جنگ بندی معاہدے کی
خلاف ورزیاں 8873 رہیں جس سے 76 افراد شہید 348 زخمی ہوئے۔ ذرائع کے مطابق لیپا ویلی، ددیال۔نوسیری، اٹھمقام، شاہ کوٹ مین سینکڑوں کلسٹر بم پڑے ہیں ،بھارتی شیلنگ سے اٹھمقام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال تباہ ہوگیا ، ذرائع نے بتایاکہ کلسٹر بموں سے انسانی جانوں اور مویشیوں کو خطرہ ہے دوسری جانب دفاعی اتاشیون نے متاثرہ مقامات کا دورہ بھی کیااور کلسڑ بموں سے ہونے والی جانی و مالی نقصانات کا جائزہ لیا۔