ظفروال(سی پی پی)ظفروال کے نواح میں واقع نالہ ڈیک گائوں لہڑی کلاں کے مقام سے بھارتی ساختہ دو انٹی ٹینک بارودی سرنگیں برآمد ہوئیں جنہیں بم ڈسپوزل سکواڈ نے تحویل میں لے لیا۔ٹینک شکن مائن 30 اور 10 پاونڈ وزنی اور بھارتی ساختہ ہے، ریت بھرنے والے مزدوروں نے بم دیکھ کر متعلقہ پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس تھانہ ظفروال نے موقع پر پہنچ کر
لوگوں کو موقع سے ہٹا دیا۔حکام نے سول ڈیفنس سکواڈ نارووال کو اطلاع دے دی جس نے موقع پر پہنچ کر بم والی جگہ کو گھیرے میں لے لیا۔ سیلابی پانی میں بہہ کر آنے والی بارودی سرنگوں کو بی ڈی ایس نے اپنی تحویل میں لے کر ناکارہ بنا دیا۔ واضح رہے کہ آئے روز بھارت پانی میں بارودی سرنگیں بہا دیتا ہے اگر اس پر بھاری وزن آ جائے تو بڑا سانحہ رونما ہو سکتا ہے۔