لاہور( این این آئی)بیروز گار نوجوانوں کو نوکری کی درخواست پر بھی جی ایس ٹی دینا پڑے گا ۔لیبر کورٹ میں نوکری کے لئے این ٹی ایس ٹیسٹ کیلئے 400 روپے کے چالان میں چالان این ٹی ایس فیس 345 روپے
ظاہر کی گئی ہے جبکہ 55 روپے جی ایس ٹی شامل کرتے ہوئے 400 روپے جمع کروانے کا کہا گیا ہے۔درخواست دینے والوں کو نوکری ملے یا نہ ملے لیکن جی ایس ٹی وصول کیاجائے گا۔