اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

ن لیگ اور پیپلزپارٹی پھر ایک، مولانا فضل الرحمن کا شہباز شریف اور بلاول زر داری سے رابطہ،آئندہ ہفتے مل کر بڑے اقدام کا فیصلہ کرلیاگیا

datetime 4  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے آئندہ ہفتے شہباز شریف اور بلاول بھٹو زر داری سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماؤں نے حکومت کو بے نقاب کرنے کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان اگلے ہفتہ ملاقات پر اتفاق ہوا۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ  سینٹ الیکشن میں بدترین ہارس ٹریڈنگ ہوئی ہے،اپوزیشن متحد ہے اراکین کو بیان بازی سے گریز کرنا چاہئے۔بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ  سینٹ الیکشن مین حکومت کو بے نقاب کرنا اپوزیشن کی اخلاقی فتح ہے،حکومت کا غیر جمہوری رویہ اپوزیشن کی جیت ہے۔ ذرائع کے مطابق  مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان سینٹ کے انتخابات کے بعد سے پیدا ہونے والی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان اگلے ہفتہ ملاقات پر اتفاق کیا۔دونوں  رہنماؤں نے کہاکہ  سینٹ الیکشن میں جن اراکین نے ووٹ نہیں دیا انکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لانا ہوگی۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے کہاکہ موجودہ صورت حال میں رھبر کمیٹی کا اجلاس  بلاناچاہئے، رھبر کمیٹی   آئندہ کی حکمت عملی طے کرے گی  جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے آئندہ ہفتے شہباز شریف اور بلاول بھٹو زر داری سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماؤں نے حکومت کو بے نقاب کرنے کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…