بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

کشمیر میں بد ترین مظالم پر کوئی درندہ صفت انسان ہی خاموش رہ سکتا ہے، پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، مولانا فضل الرحمن نے بڑا اعلان کردیا

datetime 4  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن)جمعیت علماء  اسلام کے سر براہ مولانا فضل الرحمن نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر میں تاریخ کے بد ترین مظالم پر کوئی درندہ صفت انسان ہی خاموش رہ سکتا ہے، اقوام متحدہ،سلامتی کونسل اور عالمی ادارے کشمیر میں بے گناہ لوگوں پر مظالم رکوانے میں کردار ادا کریں انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ معصوم شہریوں پر ظلم ستم کی انتہاء  ہوچکی ہے

لیکن عالمی برادری بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جو قابل مذمت اور قابل افسوس ہے انہوں نے کہاکہ مسلم دنیا کو ان مظالم کو رکوانے کے اپنا کردار ادا کر نا چاہیے انہوں نے کہاکہ پاکستانی پوری قوم اس مشکل گھڑی میں کشمیری عوام کے ساتھ ہے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر کلسٹر بم گرا کر عالمی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے عالمی ادروں کا اس بات کا نوٹس لینا چاہیے انہوں نے کہاکہ انڈیا یہ ضرور سوچے کے وہ اگر وہ ایٹمی قوت ہے تو پاکستان بھی ایک ایٹمی قوت ہے انہوں نے کہاکہ کشمیر میں بھارت اپنے مظالم پر پردہ ڈالنے کے لیئے الزامات کی سیا ست کر رہاہے اور عالمی دنیاکے سامنے اپنے مظالم کے باجود مظلوم بننے کی کوشش کر رہا ہے انہوں نے کہاکہ بھارت اپنی ہٹ دھرمی چھوڑے اور کشمیری عوام کو ان کا حق دے انہوں نے کہاکہ پاکستان قوم کشمیری عوام کے ساتھ ہے۔جے یو آئی کے دیگر راہنماؤں حاجی اکرم خان درانی، مولانا محمد امجد خان محمد اسلم غوری  نے کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کو قتل کر رہی ہے جو قابل مذمت اور افسوس ہے انہوں نے کہاکہ ایل او سی پر بھارتی جارحیت کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے انہوں نے کہاکہ بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے جار حیت پر پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے دنیا پر بھارت کا سفا ک چہرہ بے نقاب ہو گیا  انہوں نے کہاکہ انڈیا یاد رکھے کے اس نے کوئی غلطی کی تو قوم منہ توڑ جواب دینے کے لیئے تیار ہوگی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…