اسلام آباد (آن لائن) ڈپٹی سپیکر قاسم سوری سرکاری فلیٹس کی الاٹمنٹ سکینڈل کے ایک نئے تنازعہ کے بھنور میں پھنس گئے ہیں تاہم ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کردار کشی کرکے دباؤ میں لانا چاہتے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے
بھائی بلال احمد خان سوری کے نام پر پی ایچ اے ایف میں رہائشی فلیٹس کی الاٹمنٹ سے صوبہ بلوچستان میں ایک نیا طوفان پیدا ہوا ہے۔ بلوچستان کے زعما ء کہہ رہے ہیں کہ سیاسی اثر و رسوخ پر بلال سوری کے نام پر الاٹ ہوئی ہے حالانکہ وزیراعظم کی یہ سکیم صرف غریبوں کے لئے رکھی گئی ہے اور امراء طبقہ اس سکیم ے مستفید ہوہی نہیں سکتا۔ سیاسی رہنماؤں کے مطابق قاسم سوری نے سیاسی اثر و رسوخ کے نتیجہ میں یہ الاٹمنٹ اپنے بھائی کے نام کر رکھی ہے اس سلسلے میں آن لائن سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے کہا ہے کہ بلال سوری کے نام فلیٹس کی الاٹمنٹ کا انہیں ابتدائی میں کوئی علم نہیں تھا میڈیا کے ذڑیعے پتہ چلا ہے تاہم یہ الاٹمنٹ قواعد کے مطابق ہے بلال سوری کے علاوہ دس لاکھ افراد کے نام اڑھائی کروڑ مالیت کے فلیٹس کی الاٹمنٹ قرعہ اندازیکے ذریعے ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ تنازعہ کے بع دوہ اپنا نام واپس لے لیں کیونکہ ہم مخالفین کو سیاسی سکور بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ڈپٹی سپیکر قاسم سوری سرکاری فلیٹس کی الاٹمنٹ سکینڈل کے ایک نئے تنازعہ کے بھنور میں پھنس گئے ہیں تاہم ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کردار کشی کرکے دباؤ میں لانا چاہتے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے بھائی بلال احمد خان سوری کے نام پر پی ایچ اے ایف میں رہائشی فلیٹس کی الاٹمنٹ سے صوبہ بلوچستان میں ایک نیا طوفان پیدا ہوا ہے۔