پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

کشمیر کے زخم پاکستان کے دل پر لگتے ہیں، اب باتوں کا وقت نہیں وعدے نبھانے کا وقت ہے، مریم نواز کاپیغام بڑا مطالبہ کردیا‎

datetime 4  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ ”کشمیر اکیلا نہیں ہے، کروڑوں پاکستانی دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، کشمیر کے زخم پاکستان کے دل پر لگتے ہیں، کشمیری بھائیوں کا بہنے والا خون پاکستانیوں کی رگوں میں دوڑتا ہے مگر اب باتوں کا وقت نہیں، کشمیریوں سے کئے وعدے نبھانے کا وقت ہے، اس وقت ان کو ہماری ضرورت ہے۔“

واضح رہے کہ گزشتہ روز کشمیری حریت رہنماء سید علی گیلانی نے خطہ ارض پر رہنے والے تمام مسلمانوں کے نام پیغام میں کہا تھا کہ میرے ٹوئیٹ کو جان بچانے والا ایس او ایس پیغام سمجھا جائے بھارت انسانی تاریخ کا بڑا نسل کش آپریشن شروع کرنے جارہا ہے ”اگر ہم مرگئے اور تم خاموش رہے تو اللہ کے آگے جواب دینا پڑے گا“ ہفتے کے روز ٹوئیٹر پر جاری بیان میں حریت رہنماء سید علی گیلانی نے کرہ ارض پر رہنے والے تمام مسلمانوں کے نام ہنگامی پیغام میں کہا ہے کہ یہ ٹوئیٹ ہماری جان بچانے کے پیغام ایس او ایس کے طور پر لیا جائے۔ بھارت انسانی تاریخ کا بڑا نسل کش آپریشن شروع کرنا جارہا ہے۔ اگر ہم مر گئے اور تم خاموش رہے تو اللہ کے آگے جواب دیناپڑے گا۔ اللہ ہم سب کی حفاظت فرمائے۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے اپنی فوج میں ہزاروں کے حساب سے اضافہ بھی کر لیا ہے اور اتوار کے روز کشمیریوں پر بھارتی فوج نے سیدھے فائر کئے۔ دریں اثناء مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں مزیدسات کشمیری نوجوانوں کو شہید کرنے کا دعویٰ کیاہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سرینگر میں بھارتی فوج کے ترجمان کرنل راجیش کالیا نے ایک میڈیا انٹرویو میں کہاکہ نوجوانوں کو ضلع کے علاقے کیرن میں شہید کیاگیا۔دریں اثناء شوپیان کے علاقے پنڈوشن میں 40گھنٹے طویل محاصری اورتلاشی کارروائی کے بعد ایک مکان کے ملبے سے مزید دو لاشیں برآمد ہوئی ہیں جس سے آپریشن کے دوران شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد چار ہوگئی ہے۔ ایک لاش کی شناخت ایک غیر ریاستی مزدور کے طورپر ہوئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…