ڈینٹر پینٹر، آٹو پارٹس ڈیلر اور کار سروس سینٹرز کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ،ایف بی آرنے بڑا قدم اُٹھالیا

4  اگست‬‮  2019

کراچی(این این آئی)فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر) نے آٹو موبائل سیکٹر سے منسلک ڈینٹر، پینٹر، آٹو پارٹس ڈیلر، آٹو شو رومز، آٹو ورکشاپس، کار سروسز سینٹرز کو بھی ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ ریجنل ٹیکس آفس ٹو کے بی ٹی بی زون نے آٹو موبائل کے بڑے شورومز، آٹو کمپنیوں کے مجاز ڈیلرز، بڑے سروس سینٹرز، ورکشاپس، کمپنیوں کے نامزد کردہ مراکز کے مالکان اور ان کی آمدنی سے متعلق ڈیٹا مرتب کرلیا ہے جس کے بعد کراچی کے 312 آٹو شورومز،

ورکشاپس سیلرز کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔بی ٹی بی زون کے حکام کے مطابق آٹو موبائل کے مختلف شعبوں اور کاروباری چین سے وابستہ شوروم، ورکشاپس سروس سینٹرز کے مالکان ڈینٹرز اور پینٹرز کی ایک بڑی تعداد قابل ٹیکس آمدن کے باوجود نہ تو ٹیکس نیٹ میں شامل ہیں اور نہ ہی وہ ٹیکس ادا کررہے ہیں۔ان زمینی حقائق سے آگاہی کے بعد ریجنل ٹیکس آفس کے تمام زونز کے افسران کو گاڑیوں اور اس سے منسلک کاروبار کرنے والوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا ہدف دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…