اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا نام ایل این جی کیس کی انکوائری سے نکال دیا گیا ہے، جسمانی ریمانڈ کے دوران سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نیب راولپنڈی کو بیان ریکارڈ کروا دیا ہے، نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ ایل این جی معاہدے اور ٹرمینل کے ٹھیکے کی ذمہ داری لیتے ہیں،
معاہدہ اور ٹرمینل کا ٹھیکہ اپنی نگرانی میں دیا، انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اس میں کسی قسم کی کوئی بے ضابطگی نہیں کی اور تمام ملکی و غیر ملکی قوانین کو ملحوظ خاطر رکھا گیا، انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ قطر سے خطہ میں سب سے کم قیمت پر ایل این جی خریدی گئی، شاہد خاقان عباسی کے بیان ریکارڈ کروانے کے بعد نواز شریف کا نام نیب نے کیس سے نکال دیا ہے۔