ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

عدلیہ میں بھی احتساب کا عمل تیز! اختیارات کے ناجائز استعمال پر سینئر سول جج ملازمت سے فارغ، 3 سیشن ججز کی تنزلی

datetime 4  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(اے این این ) پشاور ہائی کورٹ نے مبینہ طور پر اختیارات کے ناجائز استعمال پر سینئر سول جج کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔اس کے علاوہ تین ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی تنزلی اور تین ریٹائرڈ ججز کی پنشن بھی روک لی گئی ہے جب کہ الزامات ثابت نہ ہونے پر ایک جج کو جاری شوکاز نوٹس واپس لے لیا۔

پشاور ہائی کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے جاری علیحدہ اعلامیوں کے مطابق سزا پانے والے ججز کے خلاف انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کارروائی کی گئی ہے۔ان ججز کے خلاف مبینہ طور پر اختیارات کے ناجائز استعمال کرنے سے متعلق شکایات موصول ہوئی تھیں۔انکوائری کمیٹیوں نے تمام ثبوتوں اور مقف جاننے کے بعد اپنی سفارشات پیش کی تھیں۔اعلامیہ کے مطابق سینئر سول جج اصغر علی سلارزئی کے خلاف الزامات ثابت ہونے پر انہیں ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔اسی طرح الزامات ثابت ہونے پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صوفیہ وقار خٹک، خورشید اقبال اور محمد عامر نذیر کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر تنزلی کی گئی ہے۔رجسٹرار پشاور ہائیکوٹ کے اعلامیے کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج(ر)سبحان شیر کے خلاف الزامات ثابت ہو چکے ہیں لہذا ان کی پنشن 6 ماہ کے لیے روک دی گئی ہے۔اسی طرح ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد سلیم خان کے خلاف الزامات ثابت ہونے پر ان کی پنشن 5 سال کے عرصے کیلئے جب کہ ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیات علی شاہ کے خلاف سزا کے طور پر ان کی پنشن 2 سال کے عرصہ کے لیے روکنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔ایک اور ا علامیے کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عقیل عاجز کے خلاف الزامات ثابت نہ ہونے پر مجاز حکام نے ان کو جاری شوکاز نوٹس واپس لیتے ہوئے انہیں الزامات سے بری الذمہ قرار دے دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…