منگل‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2026 

تبدیلی آئی نہیں ۔۔۔تبدیلی آگئی 180سرکاری سکولوں سے 50فیصد طلبہ سکول چھوڑ گئے

datetime 4  اگست‬‮  2019 |

لاہور(آئی این پی) صوبہ پنجاب کے 180 سرکاری سکولوں میں طلبا کی بڑی تعداد کے سکول چھوڑ جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق ان تمام اسکولوں میں طلبا کے اسکول چھوڑنے کی شرح 50 فیصد سے زیادہ ہے، فیصل آباد کے 8، سرگودھا کے 13، لاہور کے 8، قصور کے 11، منڈی بہاالدین کے 9، نارووال کے 20، سیالکوٹ کے 12، شیخوپورہ کے 14 اسکولوں کے 50 فیصد سے زائد طلبہ چھوڑ چکے ہیں اسی طرح صوبے بھر کے 82 سرکاری اسکولوں میں

میٹرک کے امتحانات میں طلبا کی بڑی تعداد کے فیل ہونے کا انکشاف ہوا ہے، خراب کارکردگی میں میانوالی اور راولپنڈی سب سے آگے ہیں ذرائع کے مطابق میانوالی کے 9 اور راولپنڈی کے 14 اسکولوں میں طلبا کی بڑی تعداد فیل ہو گئی ہے محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب صوبے کے سرکاری اسکولوں کے خراب نتائج پر متحرک ہو گیا ہے اور پیر سے طلبا کے اسکول چھوڑنے اور خراب نتائج والے تعلیمی اداروں کے سربراہوں کو طلب کر لیا ہے گیا ہے، یہ عمل 9 اگست تک جاری رہے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)


ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…