اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

کشمیریوں پر مظالم ،پاکستان نے بھارت کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے جرات مندانہ قدم اٹھا لیا

datetime 4  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے کشمیر کی موجودہ صورتحال اور کشمیری عوام پر بھارتی مظالم سے متعلق عالمی برادری کو آگاہ کرنے کیلئے دنیا بھر کی پارلیمنٹس کے سپیکرز اور پریزائڈنگ افسروں کو خط لکھ دیاجس میں کہاگیاہے کہ عالمی برادری بھارت کو کشمیر میں جاری جارحیت کو ختم کرنے اور کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی حق خود ارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

اتوار کو جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے کشمیر کی موجودہ صورتحال اور کشمیری عوام پر بھارتی مظالم سے متعلق عالمی برادری کو آگاہ کرنے کیلئے دنیا بھر کی پارلیمنٹس کے سپیکرز اور پریزائڈنگ افسروں کو خط لکھ دیا جبکہ چیئر میں سینٹ نے اہم ممالک کے پارلیمان کے سپیکرز سے ٹیلی فون پر بھی رابطے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اپنے خط میں چیئر مین سینٹ نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری بھارت کو کشمیر میں جاری جارحیت کو ختم کرنے اور کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی حق خود ارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہاکہ چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے وادی نیلم میں بھارت افواج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور سولین آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے متعلق بھی تمام سپیکرز کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ بین الااقوامی برادری بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور کلسٹر بموں کے استعمال اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا نوٹس لےـانہوں نے کہاکہ دنیا بھر کے عوام کی نمائندہ تمام پارلیمٹس بھارت پر دباو ڈالیں کہ وہ ہوش کے ناخن لیتے ہوئے ریاستی دہشت گردی فوری بند کرے۔ انہوں نے کہاکہ مذاکرات کے زریعے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے عالمی برداری کو کردار ادا کرنا چاہئےـ انہوں نے کہاکہ پارلیمٹس کے سپیکرز اپنی اپنی حکومتوں کو صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے اس مسئلے کے حل میں کردار ادا کرنے پر قائل کریں ۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی جارحیت علمی امن کے لیے خطرہ ہے اس لئے عالمی برادری کا واضع موقف سامنے آنا چاہئےـانہوں نے کہاکہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین ورزیوں سے علمی برادری بری و زمہ نہی ہو سکتی ۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…