بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد، وہی کام دوبارہ ہوگیا جووسیم سجاد کے بطور چیئرمین سینیٹ انتخاب میں کے موقع پر ہواتھا،حیرت انگیز انکشافات

datetime 1  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(این این آئی)سکھروفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے حوالے سے کوئی ہارس ٹریڈنگ نہیں ہوئی۔ حکومت کے پاس تعویذ ہوتے ہیں اور یہ سیاسی تعویذ وسیم سجاد کے بطور چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں بھی چلے تھے سینیٹرز چودہ سالہ دوشیزہ نہیں ہیں وہ سوچ سمجھ کر ووٹ دیں گے تمام سینٹرز ہوشیار اور صاحب دماغ ہیں مولانا فضل الرحمن ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے چکر میں اپنی سیاست اور فوجی زمینوں سے بھی ہاتھ دھو بیٹھیں گے

ان خیالات کا اظہار انہوں نیاپنے دورے کے  تیسرے روز سکھر میں ٹریک کے معائنہ کے لئے روانگی سے قبل زرائع ابلاغ کے نمائندگان سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر انکے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف کے سنیئر رہنما ڈاکٹر ربنواز کلوڑ، ڈی ایس ریلوئے سکھر، ایس پی ریلوئے سکھر ڈویژن و دیگر متعلقہ محکمے کے افسران بھی موجود تھے وفاقی وزیر ریلوئے شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ اگر اپوزیشن یہ سمجھتی ہے کہ وہ معاشی عدم استحکام لاکر اپنے مقاصد حاصل کرلے گی تو یہ اس کی بھول ہے میں دیوار کے پیچھیکے حالات دیکھ رہا ہوں اور یہ حالات قوم کو نہیں بتا سکتا یہ لوگ ہاتھ لگا لگا کر روئیں گے کیونکہ اس ملک نے رہنا ہے شیخ رشید رہے یا نہ رہے یہ ملک ترقی کرے گا اور عمران خان نے اس سلسلے میں پوری کوشش کررہے ہیں وہ اپنے پانچ سال کی مدت پوری کریں گے ان کے خلاف سارے اس لیے اکٹھے ہوئے ہیں کہ ان سب کی چوری پکڑی گئی ہے ان کے ساتھ کوئی بھی ایسا نہیں ہے جس کو جمہوری و سیاسی ریکارڈ پاک اور صاف ہو ان سب کے ہاتھ گدلے ہیں اور گند میں بھرے ہوئے ہیں اور یہ گند میں بھرے ہاتھ قوم کے چہرے پر ملنے جارہے ہیں ان سارے حالات کا نقصان عام آدمی کو ہورہا ہے ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں جو جیتے یا ہارے مگر اس سے جمہوریت کمزور ہوگی دنیا بھر میں کہیں چیئرمین سینیٹ کا یوں فٹبال نہیں بنایا جاتا جس طرح پاکستان میں بنایا جاتا ہے سیاسی پارٹیاں اور پاکستان امتحان سے گذر رہا ہے

ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ چیک بکیں اپنے ساتھ لے جانا اور کچھ چیک بکیں اپنی اولادوں کو دے کر جانا چاہتے ہیں مولانافضل الرحمن بادشاہ آدمی ہیں عالم دین ہیں میں ان کا احترام کرتا ہوں مگر وہ غلط کھیل رہے ہیں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ این آر او لینے کے چکر میں ہیں مولانا فضل الرحمن صاحب سمجھتے ہیں کہ وہ ان کو مروائیں گے بلکہ الٹا آپ کے ہاتھ میں کچھ نہیں آئے گا مولانا صاحب ڈیرہ اسماعیل خان میں فوجی زمینوں اور سیاست سے بھی ہاتھ دھو بیٹھیں گے اور دینی طلباء اور مدارس کو بھی نقصان پہنچائیں گے

ان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار اچھے آدمی ہیں میں ان کے ساتھ ہوں لیکن بیورو کریسی کام نہیں کررہی ہے نیب کے قانون میں سرکاری افسران کے لیے ترمیم لانی چاہیے سرکاری افسران ڈرے ہوئے ہیں مجھے نالہ لئی اور وومین یونیورسٹی کے لیے ہر ہفتے لاہور جانا پڑتا ہے لیکن بیورو کریسی کام نہیں کررہی ہے نالہ لئی کا دس ماہ گذرنے کے باوجود کام شروع نہیں ہوسکا ہے جس پر مجھے افسوس ہے میں آج سکھر سے لاڑکانہ سیہون حیدرآباد اور کراچی تک ٹریک کا دورہ کروں گا میں کل کراچی میں بارش بھی دیکھتا مگر میرے اپنے شہر نالہ لئی میں سیلاب آیا ہوا ہے مجھے وہاں بھی جانا ہے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…