ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

’’وزیر اعظم عمران خان کا دورہ امریکہ میک اینڈ بریک ٹور قرار ‘‘

datetime 20  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ امریکہ میک اینڈ بریک ٹور ہے ، اگر اس دورے میں ری شیڈولنگ کی سپورٹ مل گئی تو پانچ سے دس سال میں پاکستان کی معیشت میں نئے انداز سے نمایاں بہتری آئے گی ،پوری دنیا میں وزیر اعظم عمران خان کو ایک ہی کریڈٹ حاصل ہے کہ یہ ایماندار حکومت ہے ،کلبھوشن یادو کیس کے فیصلے سے

پوری دنیا میں بھارت کا چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے ،حکومت ، دفتر خارجہ اور پاک فوج نے بڑا زبردست کیس لڑا ہے اور پاکستان نے 70سالہ تاریخ میں بھارت کو افغانستان کی سیاست سے باہر پھینک دیا ہے ،وزیر اعظم عمران خان سے کہا ہے کہ ’’جی ‘‘کمپنی کے انجنوں کا معاملہ امریکی صدر کے سامنے اٹھائیں ، اگر کوئی حل نہ نکلا تو اس معاملے پر عدالمی عدالت انصاف سے بھی رجوع کرنے کا سوچوں گا ،پانچ فریٹ ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے اور ریٹس میں بھی اضافہ کیا جائے گا ،پرانی ٹرینوں کی تزئین و آرائش کریں گے اور پہلے مرحلے میںجناح ایکسپریس سے آغاز کر رہے ہیں۔ لاہور ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے کی بہتری کے لئے انتظامیہ کو کہا ہے کہ ریٹائر میں سے 100بہترین لوگوں کو ایک سال کے کنٹریکٹ پر رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسافر ٹرینیں چلانے پر جو لوگ ارسطو بن رہے تھے اور کہہ رہے تھے کہ تباہی ہو جائے گی اب انہیں چلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہیے ۔ ہم نے مسافر ٹرینوں سے اپنی آمدن میں اضافہ کیا ہے اور ہدف سے 10ارب زائد حاصل کئے ہیں ،اگست تک مسافروں کی تعداد70لاکھ ہو جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اب ہماری معاشی حالت بہتر ہو رہی ہے ،پرانی ٹرینوں کی تزئین و آرائش کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لئے تین سے چھ ماہ کا عرصہ لگے گا ۔وزارت پلاننگ سے کہا ہے کہ تعاون کریں

اور انہوں نے 200ویگنز کیلئے بجٹ دینے کی حامی بھری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عید سے قبل ٹی ایل اے ملازمین کو مستقل کرنے کا عمل شروع کر دیا جائے گا او رسب سے پہلے واشنگ لائن کے ملازمین کومستقل کریں گے ۔ وزیر اعظم نے اجاز ت دیدی ہے چھ ماہ بعد افسروں اور ملازمین کی تنخواہوںمیں 10فیصداضافہ یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے کرپشن کے خلاف سخت موقف کی وجہ سے

دنیا کے بڑے بڑے ادارے ریلوے کے ساتھ جوائنٹ ونچر کرنا چاہتے ہیں لیکن ہمارے ہاں کوئی تیاری ہی نہیں ، میں نے ریلوے انتظامیہ کو کہا ہے کہ بی او ٹی بنیادوں کیلئے ٹی او آرز بنائیں ۔ انہوں نے کہاکہ پرائیویٹ سیکٹر سے لوگ انجنز او ر فریٹ ویگنز لانا چاہتے ہیں اور یہ لوگ کراچی کی بجائے وزیر آباد کو اپنا ہیڈ کوارٹر بنانے کو ترجیح دے رہے ہیں جس کے لئے سوچ بچار کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رائل پام کے ممبران کو یقین دلاتا ہوں کہ انہیں بہتر سہولتیں دی جائیں گی اور ان کے مفادات کا تحفظ کریں گے ۔ ہمارے پاس نوے دن کا وقت ہے ،رام پام کے لئے انٹر نیشنل کمپنیوں کی دلچسپی ہے ۔ اس سے پہلے پانچ رکنی کمیٹی بنائی تھی اب سی ای او کی سربراہی میں ایک اور پانچ رکنی کمیٹی بنائی ہے جس میں دو و کیل ان کی معاونت کریں گے ۔ انہوں نے ٹرینوں کی تاخیر کے حوالے سے

کہا کہ بارشوںکی وجہ سے تاخیر ہوئی ،ایک ریک دیدیا ہے اور آج اور ایک نکل رہا ہے اور جہاں ٹرن لیٹ ہو گی وہاں پر نیا ریک لگا کر دیدیا جائے گا ۔ا نہوں نے کہا کہ ابھی بھی ٹرینیں کم ہیں جو ہدف ہم نے اپنے لئے دسمبر تک رکھا تھا وہ جولائی میں پورا کر لیا ہے اسی وجہ سے کچھ لوگوں کو یہ ہضم نہیں ہو رہا ۔ میں ڈنکے کی چوٹ پر کہتا ہوں کہ ہم نے 10ارب روپے زائد آمدن حاصل کی ہے اور 5ارب روپے کا اخسارہ بھی کم کیا ہے اور یہ مسافر ٹرینوں کی وجہ سے ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کیمرے لگانے کے فیصلے پر

عملدرآمد جاری ہے ۔ پہلے ٹریک کے اطراف میں سکولوں کو ختم کرایا ، لوگ ٹریک مو سیقی سننے کیلئے استعمال کرتے ہیں ، جنازے پڑھانے کیلئے ٹریک کے اطراف میں جناز گاہ بنا دی گئی ہیں ، بے شک مجھ پر گناہ پڑے میں ٹریک کے اطراف سے انہیں ختم کرائوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ نئے خریدے گئے لوکو موٹیو لوکو موٹیو کھڑے ہیں اور ٹیکنیکل کمیٹی کی جانب سے کلیئر نس نہیں دی گئی ،اپنی کرپشن کے لئے

اس کمپنی سے انجن خریدے گئے جس کا کارخانہ بھی بند ہو گیا ہے ۔میں نے وزیر اعظم سے کہا ہے کہ جی کمپنی کے لو کو موٹیو کے معاملے کو امریکی صدر کے سامنے اٹھائیں ۔ کمپنی اپنی ٹیمیں بھیجے ، فیس بہت زیادہ ہے لیکن عالمی عدالت میں جانے کا بھی سوچ رہا ہوں ۔ شیخ رشید نے کہا کہ 7سے 9چار ہزار ہارس پاور کے لوکو موٹیو کھڑے ہیں ، پچھلے دور کے 69لوکو موٹو بھی ہیں

کا اس کا نیب کو کسی بھیجا لیکن کچھ نہیں بنا ۔ ایم ایل ون میں کی ابتدائی بات چیت میں انہیں کہا ہے کہ یہ چینی کمپنی کے انجن ہیں ہمیں بغیر معاوضے کے ٹھیک کر کے دیں اور اس کے ساتھ ٹریک کے اطراف میں افسروں اور ملازمین کے لئے بغیر معاوضے کے ہائز رائز بلڈنگز بنا کر دی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ سارے چوروں کو ٹکٹکی لگے گی اور میںنے کہا تھاکہ جھاڑوں پھرے گا ۔

بعض لوگوں کے وکٹ کے دونوں طرف تعلقات ہوتے ہیں لیکن یہ آہستہ آہستہ گھڑے میںگھر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جو یہ کہتے ہیں کہ شاہد خاقان عباسی کے خلاف وعدہ معاف گواہ سامنے آنے سے کچھ نہیں ہوتا تو میںانہیںبتانا چاہتا ہوں کہ ملک کے ایک سابق وزیر اعظم ذوالفقار بھٹو کو ایک سلطان گوانی کی وجہ سے پھانسی ہوئی تھی یہ غلط تھی یا ٹھیک یہ بعد کی بات ہے ۔ انہوںنے کہا کہ

وزیر اعظم عمران خان کا دورہ امریکہ غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے اور یہ میک اینڈ بریک ٹور ہے ،اگر ری شیڈولنگ کی سپورت مل گئی تو پانچ سے دس سال میں ہماری معیشت میںنئے انداز میں بہتری آئے گی ۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان کی حکومت کا ایک ہی کریڈٹ ہے کہ یہ ایماندار حکومت ہے ۔ دوسری طرف سارے چور ،ڈاکو اورکمیشن خور ہیں ، کھیل تو ابھی شروع ہوا ہے اور ان کی چیخیں نکل رہی ہیں

آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا ،جھاڑوں اب کونوں کی طرف بھی جارہا ہے جو جتنا زیادہ چیخا ہے اس کی آئینی وقانون ٹکٹکی اتنی زیادہ قریب ہے ۔ انہوںنے کلبھوش یادو کیس کے سوال کے جواب میں کہا کہ ہمارے دفتر خارجہ ،حکومت اور پاک فوج نے زبردست کیس لڑا ہے اور پوری دنیا میں بھارت کا چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے ۔70سالہ تاریخ میں بھارت کو افغانستان کی سیاست سے باہرپھینک دیا ہے ،

بھارت ایک دہشتگرد ملک ہے ۔ انہوںنے اپوزیشن کے اتحاد اور احتجاج کے حوالے سے کہا کہ اس سے چار گنا زیادہ بھی اپوزیشن اکٹھی ہو جائے تو کچھ نہیں ہوگا ۔ مولانا فضل الرحمان اپنی زمینوں پر نظر رکھیں اور اپنی خیر منائیں۔ یہ عمران خان کا استعفیٰ لینے گئے تھے لیکن سنجرانی کے استعفے کے پیچھے پڑ گئے او راس کا بھی کچھ نہیں ہو رہا ۔ پہلے کہتے تھے کہ دھرنا دیں گے او راب کہتے ہیں

محرم کے بعد آئیں گے۔مولانا فضل الرحمان قابل احترام ہیں لیکن مدرسوں کے حوالے سے پراپیگنڈا کر رہے ہیں ،مدرسے یہ اسلام کے قلعے ہیں اگر کسی نے بری نظر سے دیکھا تو میں سب سے پہلے اس کے خلاف کھڑا ہوں گا ،میں ختم نبوت کا سب سے بڑ ا سپاہی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ جو مرضی امریکی صدر سے ملتا رہے ،کسی کا باپ بھی اللہ اور نبی کریم ؐ کی ناموس سے متعلق قانون میں ترمیم نہیں کر سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ پہلی دفعہ ملک کا وزیراعظم اور آرمی چیف واشنگٹن ڈی سی میں ہیں اور اس کے اچھے نتائج نکلیں گے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…