اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کے بعد نیب کا ایک اور بڑا ایکشن مفتاح اسماعیل کو گرفتار کرنے کے لیے ان کے گھر کراچی پہنچ گئی، چیئرمین نیب نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کر دیے، مفتاح اسماعیل کو گرفتاری کے بعد راولپنڈی منتقل کیا جائے گا اور ان کا راہداری ریمانڈ لیا جائے گا، ایل این جی کیس میں مفتاح اسماعیل کی گرفتاری کا فیصلہ کیا گیا ہے، نیب کی ٹیم مفتاح اسماعیل کے
گھر پہنچ گئی ہے، نیب کی ٹیم کے ہمراہ خواتین اہلکار بھی موجود ہیں، مفتاح اسماعیل کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ گھر میں ہیں، لیکن کہا یہ جا رہا ہے کہ وہ گھر میں نہیں ہیں، نیب کی ٹیم خواتین اہلکاروں سمیت ان کے گھر میں داخل ہو گئی ہے، واضح رہے کہ دن بارہ بجے سے مفتاح اسماعیل کا موبائل بند جا رہا ہے۔ مفتاح اسماعیل کی آخری لوکیشن کراچی کی ظاہر ہو رہی تھی۔ اس طرح نیب کی ٹیم مفتاح اسماعیل کی گرفتاری کے لیے ان کے گھر میں موجود ہے۔