کراچی(این این آئی)محکمہ تعلیم سندھ نے آئی بی اے کے ذریعے بھرتی ہونے والے سینکڑوں اساتذہ کومستقل کرنے کی بجائے نوکریاں ختم کرنے کافیصلہ کرلیاہے،متاثرین نے وزیراعلی سندھ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔آئی بی اے سکھرکے ذریعے بھرتی ہونے والے ایک ہزارسے زائداساتذہ دو سال گزر
جانے کے باوجود بھی مستقل نہ ہو سکے۔اساتذہ نے دوسال تک سندھ بھرکے اسکولوں میں بطورسربراہ خدمات دیں متاثرہ اساتذہ نے سندھ بھرمیں احتجاج ریکارڈ کرایا۔ اساتذہ نے مطالبہ کیاہے کہ اسمبلی ایکٹ کے ذریعے فوری طورپرانہیں مستقل کیاجائے۔ محکمہ تعلیم نے اس معاملے پرتاحال کوئی موقف نہیں دیا۔