ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

بے گناہ نواز شریف جیل میں بیٹھ کر بھی عوام کو اچھی خبر دے رہا ہے،ن لیگ کی ملتان، سکھر موٹروے کی تکمیل پر قوم کو مبارکباد

datetime 15  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ترجمان مریم اورنگزیب کی ملتان، سکھر موٹروے کی تکمیل پر قوم کو مبارکباد دی ۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ نواز شریف کا شروع کردہ ایک اور تحفہ قوم کو مبارک ہو۔ انہوں نے  کہاکہ نوازشریف نے محنت، خلوص، ایمانداری، دیانتداری اور قومی جذبے سے اتنے منصوبے لگائے کہ

نالائق حکومت ان کا افتتاح کرنے سے بھی ڈر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ چین کی حکومت اور کمپنی کو بھی مبارک دیتے ہیں کہ انہوں نے پاکستان میں موٹر ویز کا جال بچھانے میں پاکستان کی مدد کی۔ انہوں نے کہاکہ یہ سی پیک کا سب سے بڑا منصوبہ تھا جو الحمداللہ مکمل ہوگیا۔ انہوں نے کہاکہ ملتان سکھر موٹروے کی تکمیل سے جنوبی پنجاب اور سندھ کے عوام کو سفر کی جدید ترین اور معیاری سہولیات میسر آنے پر مبارک ہو۔ انہوں نے کہاکہ بے گْناہ نواز شریف جیل میں بیٹھ کر بھی عوام کو اچھی خبر دے رہا ہے،وزیراعظم ہاؤس میں قید سلیکٹڈ وزیراعظم قوم کو روز بری خبریں سنا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ 392 کلومیٹر طویل موٹروے پاکستان دوستی کا شاہکار ہے۔انہوں نے کہاکہ چھ رویہ اس موٹروے کے لیے چین نے فراخدلانہ رعایتی قرض فراہم کیا تھا۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف کا موٹروے کے ذریعے پورے ملک کو جوڑنے کا خواب ہورا ہورہا ہے۔انہوں نے کہاکہ آج سندھ کے عوام کو بھی موٹر وے کا تحفہ مل گیا، انہیں مبارک ہو۔انہوں نے کہاکہ ملتان سکھر موٹروے کی تعمیر سے سفر کے دورانیہ میں نمایاں کمی آئے گی، ٹرانسپورٹیشن آسان ہوگی۔انہوں نے کہاکہ ملتان سکھر موٹروے سے کاروباری، صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…