بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان افغانستان کو سالانہ کتنے ارب ڈالرز کی برآمدات کرتاہے؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 14  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان اورافغانستان کے درمیان دوطرفہ تجارت میں پیوستہ سال کے مقابلے میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 11 ماہ میں افغانستان کو پاکستانی برآمدات سے ملک کو1.098 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا

جو پیوستہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 4.97 فیصد کم ہے، مالی سال 2017-18 ء  کے 11 ماہ میں افغانستان کوبرآمدات سے 1.42 ارب ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔مئی 2019 ء  میں افغانستان کو برآمدات سے ملک کو115.79 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا۔مئی 2018 ء  میں افغانستان کو برآمدات سے ملک کو119.68 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔سٹیٹ بنک کے مطابق گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 11 ماہ میں افغانستان سے درآمدات پرپاکستان نے 163.13 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف کیا، مالی سال 2017-18 ء  کے پہلے گیارہ ماہ میں افغانستان سے درآمدات پر پاکستان نے 135.87 ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف کیا تھا۔مئی 2019ء  میں افغانستان سے درآمدات پر17.64 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا، مئی 2018ء  میں افغانستان سے درآمدات پر 17.28 ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف کیا گیاتھا۔اقتصادی ماہرین کے مطابق آنیوالے مہینوں میں پاکستان اورافغانستان کے درمیان تجارت میں اضافہ کا امکان ہے، وزیراعظم عمران خان نے چند ہفتہ قبل طورخم بارڈر کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کیلئے انتظامات کرنے کی ہدایت کی تھی جس پر پیش رفت جاری ہے۔ گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان اورافغانستان کے درمیان دوطرفہ تجارت میں پیوستہ سال کے مقابلے میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 11 ماہ میں افغانستان کو پاکستانی برآمدات سے ملک کو1.098 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو پیوستہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 4.97 فیصد کم ہے

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…