ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

 شریف خاندان نے زلزلہ زدگان کی رقم چوری کی یا نہیں؟ڈیلی میل کی خبر میں کتنی صداقت ہے؟حکومت برطانیہ بھی شدید ردعمل سامنے آگیا

datetime 14  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)حکومت برطانیہ نے شریف خاندان کی جانب سے زلزلہ زدگان کی رقم چوری کرنے سے متعلق ڈیلی میل کی خبر کی تردید کر دی۔برطانوی اخبار ڈیلی میل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ شہباز شریف کے دور حکومت میں برطانوی امدادی ادارے کی جانب سے حکومت پنجاب کو 50 کروڑ پاؤنڈ دیئے تھے جس میں سے رقم چوری کی گئی۔برطانوی حکومت کی جانب سے ڈپارٹمنٹ آف انٹرنیشنل ڈویلمپنٹ (ڈی ایف آئی ڈی) کے ترجمان کا بیان جاری کیا گیا ہے۔ڈی ایف آئی ڈی کے مطابق ڈیلی میل

نے اپنی اسٹوری کو سچ ثابت کرنے کے لیے کم ثبوت پیش کیے۔برطانیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 2005 کے زلزلے کے بعد برطانیہ کی جانب سے حکومت پنجاب کے ارتھ کوئک ریلیف اینڈ ری کنسٹرکشن اتھارٹی (اررا) کو اسکولوں کی تعمیر کے لیے امداد دی گئی جو تعمیر ہوئے اور جن کا آڈٹ بھی کیا گیا۔ڈی ایف آئی ڈی کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ برطانوی ٹیکس دہندگان کا پیسہ بالکل ٹھیک جگہ پر خرچ ہوا اور اس امدادی رقم کے ذریعے زلزلہ متاثرین کی مدد کی گئی۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…