اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

اینکر مرید عباس کے قتل میں نیا موڑ آگیا ، قاتل عاطف زمان چند سال قبل تک کہاں ملازم رہا؟حیرت انگیز انکشافات

datetime 11  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن)اینکر مرید عباس کے قتل میں نیا موڑ آگیا، قاتل عاطف زمان منی لانڈرنگ اور اسمگلنگ میں بھی ملوث نکلا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ طارق دھاریجو کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

ملزم عاطف زمان بظاہر ٹائروں کے بزنس سے منسلک تھا جبکہ ملزم کے پاس مقتول مرید عباس اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے 42 لوگوں سمیت 80 سے زائد افراد نے 1ارب کا سرمایہ لگارکھا تھا،جس میں مرید عباس کے 7 کروڑ بھی شامل تھے۔تاہم تحقیقات کے دوران جو شواہد سامنے آئے ہیں اس سے معلوم ہواہے کہ عاطف زمان منی لانڈرنگ اور اسمگلنگ میں ملوث ہے۔ملزم چند سال قبل تک ایک ٹائر کمپنی میں محض ایک ملازم تھا۔دریں اثنااینکر مرید عباس قتل کیس میں پولیس نے ملزم عاطف زمان کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ بھی درج کرلیا۔مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ملزم کے خلاف پہلے ہی دوہرے قتل، خود کو گولی مارنے کے دومقدمات درج ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنے بھائی کے پستول سے قتل کئے۔قانوناً کسی دوسرے شخص کا اسلحہ ساتھ رکھنا جرم ہے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل ڈیفنس میں نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس اور اس کے دوست خضر حیات کو رقم دینے کے بہانے بلا کر ان کےبزنس پارٹنر عاطف زمان نے قتل کردیا تھا اور پھر خود کو بھی گولی مارکر خودکشی کی کوشش کی تھی تاہم اسے بچالیا گیا اور وہ اسپتال میں زیر علاج ہے۔جبکہ اس کی حالت خطرے سے باہر ہونے پر پولیس نے اسے باقاعدہ حراست میں لے رکھا ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…