لاہور(این این آئی) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے سکھ یاتریوں کو بھارتی روپے کی بجائے ڈالرز میں کر نسی پاکستان لانے کا پابندکرنے کی تجویزکی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشیر خزانہ سمیت متعلقہ وزراء اور اداروں کیساتھ اس معاملے پر جلد بات چیت کر کے کوئی فیصلہ کر یں گے،پاکستان میں مذہبی مقامات پر سیاحت کو فروغ دیکر کم ازکم سالانہ3ارب ڈالر ز حاصل کرنے کا ٹارگٹ
بنا رہے ہیں،بابا گرونانک کے550جنم دن کے موقعہ پر پہلی مرتبہ بھارت سے10ہزار اور دنیا بھر سے تقریبا1لاکھ سکھ یاتریوں کو پاکستان کیلئے ویز ہ دیا جائیگا، سیاحت کے فروغ کیلئے سردار بھگت سنگھ کی رہائش گاہ کی بھی تزئین و آرائش کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے،ننکانہ صاحب میں ریلوے اسٹیشن کی تزئین و آرائش اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کو نومبر سے پہلے مکمل کر لیا جائیگا۔