اسلام آباد (این این آئی)اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے فاٹا میں بیس جولائی کو ہونے والے انتخابات آرمی کے زیر نگرانی کروانے کے خلاف چیف الیکشن کمیشن کے نام خط لکھ دیا۔ جمعہ کو خط اپوزیشن کی اے پی سی کی نمائندہ جماعتوں کی جانب سے لکھا گیا، خط میں کہاگیاکہ الیکشن کمیشن پولنگ اسٹیشنز کے اندر فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس لے۔خط میں کہاگیاکہ فاٹا میں پولنگ اسٹیشن پر فوج کی تعیناتی کے
حوالے سے سیاسی جماعتوں سے مشاورت نہیں کی گئی۔ خط کے مطابق الیکشن کمیشن کے اس فیصلے سے انتخابات کے صاف شفاف پر سوال اٹھیں گے۔خط میں کہاگیاکہ پولنگ اسٹیشنوں کے اندر کے مسائل کو پریزائیڈنگ افیسرز کے سپرد کردیا جائے۔ خط میں کہاگیاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ووٹر بلا کسی خوف ووٹنگ میں حصہ لے سکیں،خط رہبر کمیٹی کے تمام ارکان کے دستخطوں سے لکھا گیا۔