اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخواہ اسمبلی کے ممبران کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دی،وزیراعلی خیبرپختونخواہ محمود خان 2 ارب 37 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثوں کے مالک نکلے،وزیر اعلیٰ محمود خان کے
2 ارب 33 کروڑ کے اپارٹمنٹس،گھروں اور پلاٹس کے مالک ہیں،وزیراعلی محمود خان کے پاس 35 تولے سونا ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال 22 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک نکلے،جام کمال کی اہلیہ تین کروڑ 83 لاکھ سے زائد مالیت کے اثاثوں کی مالک ہیں،اپوزیشن لیڈر اکرم درانی ایک کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں،سپیکر مشتاق غنی 20 کروڑ، وزیر سیاحت عاطف خان 1 کروڑ 91 لاکھ کے اثاثوں کے مالک ہیں،شہرام خان ترکئی 52 لاکھ، شوکت یوسفزئی 44 لاکھ اثاثوں کے مالک ہیں،تیمور سلیم خان 11 کروڑ، ڈپٹی سپیکر محمد جان 11 کروڑ 44 لاکھ سے زائد کے مالک ہیں،پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک 32 کروڑ 67 لاکھ کے اثاثوں کے مالک ہیں،قلندر خان لودھی 1 کروڑ 44 لاکھ، سید اشتیاق 2 کروڑ 37 لاکھ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں،بہادر خان 88 کروڑ، فخر جہان 77 کروڑ 62 لاکھ، نگہت اورکزئی ایک کروڑ سے زائد اثاثوں کی مالک ہیں،سپیکر بلوچستان عبدالقدوس بزنجو 20 لاکھ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں،نواب اسلم رئیسانی 21 کروڑ پانچ لاکھ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔