اسلام آباد( آن لائن )آئی سی سی ورلڈکپ 2019 کے 43 ویں میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا جس پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ الحمد للہ پہلا مرحلہ تو خیر و عافیت سے گزر گیا…. بیٹنگ پہلے ہے…. اب صرف پانچ ساڑھے پانچ سو رن کا سوال ہے۔خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کی
انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات تقریبا ختم ہوگئے ہیں پاکستان کی بنگلادیش کیخلاف رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح 233 رنز ہے جو 19 سال قبل حاصل کی تھی لیکن موجودہ بنگلادیشی ٹیم کی بیٹنگ لائن مضبوط تصور کی جاتی ہے صرف شکیب الحسن ہی ایونٹ میں 500 سے زائد رنز بناچکے ہیں تو گرین شرٹس کو سیمی فائنل میں پہنچنا ہے تو ناممکن کو ممکن بنانا ہوگا۔