اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

راہبر کمیٹی کا اہم ترین اجلاس،تاہم رہنمائوں کو موبائل فون اندر کیوں نہ لے جانے دیئے گئے ؟کمیٹی کے فیصلوں سے کونسا بھونچال آنے والا ہے ؟

datetime 5  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )اپوزیشن کی راہبر کمیٹی نے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کو ہٹانے سے متعلق اے پی سی فیصلے کی توثیق کردی ہے ۔ گزشتہ روز جمعہ کو حکومت مخالف احتجاجی تحریک چلانے سے متعلق اور چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کو ہٹانے کے حوالے سے نو سیاسی جماعتوں کے گیارہ اراکین پر مشتمل راہبر کمیٹی کا پہلااجلاس منعقد ہوا اس موقع پر اجلاس میں شرکت کیلئے

آنے والے رہنمائوں کے موبائل فون کمیٹی سے باہر رکھوائے گئے تاکہ کمیٹی میں ان رہنمائوں کو باہر سے کوئی مشورہ یا اندر کی کوئی بات لیک نہ ہوجائے ۔ ذرائع کے مطابق راہبر کمیٹی نے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کو ہٹانے کا متفقہ فیصلہ کرلیاگیا ہے کہ نئے چیئرمین سینٹ کے نام پر مشاورت کی جائے گی کمیٹی میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے دو ، دو جبکہ دیگر اپوزیشن جماعتوں کا ایک ایک نمائندہ شامل تھا ۔ راہبر کمیٹی میں پیپلز پارٹی کی جانب سے یوسف رضا گیلانی ، نیئر بخاری ممبر تھے تاہم یوسف رضا گیلانی کی عدم موجودگی کے باعث فرحت اللہ بابر نے اجلاس میں شرکت کی ۔ اس موقع پر صحافی نے فرحت اللہ بابر سے سوال کیا کہ آپ تو ممبر ہی نہیں ہیں تو پھر کمیٹی میں شرکت کیسے کی جس پر فرحت اللہ بابر نے بتایا کہ یوسف رضا گیلانی کی عدم موجودگی میں مجھے کمیٹی کا ممبر بنایا گیا ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال راہبر کمیٹی کے ممبر ہیں جمعیت علمائے اسلام سے اکرم خان درانی ، نیشنل پارٹی سے میر حاصل بزنجو کمیٹی میں شامل ہوئے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سے عثمان کاکڑ ، قومی وطن پارٹی سے ہاشم بابر ، اے این پی سے میاں افتخار مرکزی جمعیت اہلحدیث سے شفیق پسوری اور جمعیت علمائے پاکستان سے اویس نورانی نے راہبر کمیٹی میں شرکت کی ۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کے راہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ چیئرمین سینٹ کے لئے 3 تجاویز دی ہیںپہلی تجویز یہ کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے کوئی مشترکہ نام ہو ، دوسری تجویز یہ دی جا رہی ہے کہ سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کو چیئرمین سینٹ دیا جائے اگر اس پر بھی عمل نہیں ہوتا تو پھر تیسری تجویز یہ ہے کہ سب سے بڑی دو سیاسی جماعتیں مشاورت سے ایک نام دیں ۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے خلاف بہت جلد تحریک عدم اعتماد لائیں گے اور رہبر کمیٹی سے فیصلے کرے گی کہ بھونچال آ جائے گا ۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…