لاہور(این این آئی)شریف برادران کی رہائشگاہ جاتی امرا ء کے باہر قائم سکیورٹی بنکرز مسمار کر دئیے گئے۔جاتی امرا ء کے باہر بنکرز سکیورٹی مقاصد کے لیے قائم کیے گئے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ بنکرز مسمار کرنے کے احکامات کچھ روز پہلے دئیے گئے تھے
جنہیں گزشتہ روز ختم کر دیا گیا۔یاد رہے کہ شریف برادران کے دور اقتدار میں ان بنکرز میں بڑی تعداد میں سکیورتی اہلکار تعینات ہوتے تھے جنہیں پہلے ہی واپس بلایا جا چکاہے جس کے بعدبنکرز کو بھی مسمار کردیا گیا ہے۔ایک جنریٹر اور کیبن بھی اٹھالیا گیا۔