منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پنجاب میں مذہبی اورہیرٹیج ٹورازم کو فروغ دینے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی پتریاٹہ واقعہ میں غفلت کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی ہدایت

datetime 3  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیرصدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں اجلاس منعقد ہوا،جس میں پنجاب میں مذہبی اور ہیرٹیج ٹورازم کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے سیاحتی مقامات میں ضروری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔پنجاب کے 8شہروں میں نئی ٹورسٹ سائٹس کو ڈویلپ کیا جائے گا۔سیاحتی مقامات پرسیاحوں کی رہائش کیلئے فائبر گلاس اور سٹیل کے ریڈی میڈ کمرے بنانے کی تجویز پر غورکیا جارہا ہے۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ہرن مینار پر سیاحوں کیلئے سہولتوں کا معیار بہتر بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ڈیزٹ ٹورازم کے پوٹینشل سے فائدہ اٹھائیں گے۔ملتان اوربہاولپور میں سیاحوں کیلئے ڈبل ڈیکر بسیں چلائی جائیں گی۔ جہلم کے علاقے ٹلہ جوگیاں میں روہتاس فورٹ پارک وے بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چولستان اورتھل میں کیمپنگ سائٹس ڈویلپ کی جائیں گی۔کوہ سلیمان کے علاقے میں پارک وے کا پراجیکٹ بھی لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کالاباغ اورنمل جھیل میں ٹورازم کیلئے ریزارٹس ڈویلپ کریں گے۔وادی سون میں اوچھالی جھیل کے علاقے میں ایکوٹورازم کے پوٹینشل کو استعمال کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ اٹک خورد دریائے سندھ کے ساتھ ٹورازم سائٹ ڈویلپ کی جائے گی۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ سیاحت کے فروغ کیلئے ویب سائٹ اورسوشل میڈیا کا بھر پور استعما ل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹورازم سے ترقی اورخوشحالی کے نئے باب کھلیں گے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ پتریاٹہ میں کیبل کار کے واقعہ میں غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی یقینی بنائی جائے۔وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیاکہ کوٹلی ستیاں میں پارک وے پراجیکٹ پر کام کیا جارہا ہے۔دھرابی جھیل پر ریزارٹ ڈویلپ کرنے سے سیاحت کوفروغ حاصل ہوگا۔سیکرٹری سیاحت نے کہا کہ پنجاب کی ٹورازم پالیسی اورٹورازم اتھارٹی کا ڈرافٹ بل منظوری کے مراحل میں ہے۔سیاحوں کی سہولت کیلئے سیاحتی مقامات کیلئے رابطہ سڑکوں کی تعمیر کی جائے گی۔کلر کہار،لال سونرا، چھانگامانگا،کوٹ مٹھن،فورٹ منرواورجلو میں ٹی ڈی سی پی ریسٹ ہاؤس میں سیاحوں کیلئے کھول دیئے گئے ہیں۔عالمی بینک پنجاب ٹورازم فار اکنامک گورتھ پراجیکٹ کیلئے 50ملین ڈالر فراہم کرے گا۔ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل،چیئرمین پنجاب ہاؤسنگ ٹاسک فورس یعقوب طاہر اظہار،سیکرٹری سیاحت،سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات،سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب،سیکرٹری اطلاعات اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…