بدھ‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا عوام کو ریلیف دینے کیلئے بڑا اعلان،ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا حکم

datetime 3  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں صوبے میں پرائس کنٹرول کے حوالے سے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔وزیراعلیٰ نے صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے۔ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی ہوگی۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف قانون کے مطابق مقدمے درج کر کے سٹاک ضبط کیا جائے اوراشیائے ضروریہ کی ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت یقینی بنائی جائے۔ ذخیرہ اندوزوں کی جگہ جیل ہے۔ وزیراعلیٰ نے انتظامی افسران کو پرائس کنٹرول اقدامات کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز فیلڈ میں نکلیں۔ نا جائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے کسی نرمی کے مستحق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو حقیقی ریلیف دینے کیلئے متحرک اور فعال طریقے سے کام کرنا ہو گااور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ باتیں بہت ہو چکیں، اب کام کرکے دکھایا جائے اور عوام کو ریلیف دیا جائے۔ جو کام نہیں کرے گا، وہ عہدے پر بھی نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول کے اقدامات پر عملدرآمد کے حوالے سے بہانے بازی نہیں چلے گی۔مجھے ہر صورت نتائج چاہئیں۔ صوبے کے عوام کا مفاد سب سے زیادہ عزیز ہے۔ پرائس کنٹرول میکانزم پر عملدرآمد میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ آفس میں بھی مانیٹرنگ سیل بنائیں گے۔ میں خود پرائس کنٹرول میکانزم کی مانیٹرنگ کروں گا۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی وین کے ذریعے بازاروں اور مارکیٹوں میں پرائس کنٹرول کی براہ راست مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اس ضمن میں متعلقہ محکموں کو ضروری معاونت فراہم کرے۔

جو فیصلے ہوئے ہیں مجھے ان پر عملدرآمد چاہیئے۔ محکمہ صنعت، زراعت اور خوراک پرائس کنٹرول کے حوالے سے لیڈ لیں۔ انہوں نے کہا کہ سبزی منڈیوں میں نیلامی کے عمل کی نگرانی متعلقہ محکموں کے حکام خود کریں۔ صوبائی وزراء میاں محمد اسلم اقبال، ہاشم جواں بخت، سمیع اللہ چوہدری، نعمان لنگڑیال، چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی چوہدری اکرم، ترجمان وزیراعلیٰ ڈاکٹر شہباز گل، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز،سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈپٹی کمشنر لاہور اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ ڈویژنل کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔سیکرٹری صنعت نے پرائس کنٹرول کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات، اشیاء کی قیمتوں اور دستیابی کے حوالے سے بریفنگ دی۔

موضوعات:



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…