لاہور (پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق ادوار میں ہونے والی اربوں روپے کی کرپشن نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کیا اور بدعنوان عناصر نے ذاتی تجوریاں بھرنے کیلئے ملک کا بیڑا غرق کیا۔ نئے پاکستان میں کرپٹ عناصر کا بلاتفریق احتساب ہو رہا ہے۔ اپوزیشن جماعتیں لوٹ مار کی دولت بچانے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی قوم کو نئی امید دی ہے۔ شفاف قیادت ہی کرپشن فری پاکستان بنائے گی۔ جن عناصر نے قومی خزانہ لوٹا ہے، انہیں حساب بھی دینا ہوگا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کرپشن سے پاک اور خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔ماضی کے حکمرانوں نے غلط پالیسیوں کے ذریعے معیشت کو تباہ کیا۔ سابق دور میں ذاتی مفادات کی سیاست کرکے قومی مفادات کو قربان کیا گیا۔ ماضی میں اقتدار میں رہنے والے مکافات عمل کا شکار ہیں۔ سابق حکمرانوں نے جو بویا، آج وہی کاٹ رہے ہیں۔ شور مچانے والوں کا کوئی مستقبل نہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا نیا پاکستان آگے بڑھے گا اور عوام کی توقعات اور امیدوں پر پورا اتر یں گے۔