ہفتہ‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2026 

لاہور ائیرپورٹ فائرنگ سے 2افراد کی ہلاکت،حملے کیلئے کس نے بھیجا؟ گرفتار ملزمان نے اہم شخصیت کا نام لے لیا، حیرت انگیز انکشافات

datetime 3  جولائی  2019 |

لاہور(نیوزڈیسک)لاہور ائیرپورٹ فائرنگ سے 2افراد کی ہلاکت،حملے کیلئے کس نے بھیجا؟ گرفتار ملزمان نے اہم شخصیت کا نام لے لیا، حیرت انگیز انکشافات، تفصیلات کے مطابق  لاہور ائیرپورٹ پر فائرنگ واقعے میں گرفتار ملزمان نے تحقیقاتی اداروں کو بیان ریکارڈ کروا دیا، ملزمان کا کہنا ہے کہ انھیں قیصر بٹ نے زین کو قتل کرنے کیلئے بھیجا۔واضح رہے کہ لاہور ایئر پورٹ پر فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیاگیا،

ملزم گرفتار،نجی ٹی وی کے مطابق دونوں مقتولین عمرہ کر کے وطن واپس پہنچے تھے کہ فائرنگ کا نشانہ بن گئے، ملزم ٹیکسی میں سوار ہو کر ایئر پورٹ آیا تھا،ادھرپولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین پر بابر بٹ نامی شخص کو قتل کرنے کا الزام تھا، لاہور ایئر پورٹ پر لاؤنج میں فائرنگ کے واقعے کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے ایئر پورٹ پر گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا گیا۔یاد رہے ڈیڑھ سال میں لاہور ایئرپورٹ پر فائرنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیکر رپورٹ طلب کرلی ہے۔نجی ٹی وی کے مطاب  نفیس جٹ اور زین جٹ جدہ سے آنے والی فلائٹ سے ا?ج صبح وطن واپس پہنچے تھے، تقریبا سوا دس بجے بین الاقوامی آمد کے لاؤنج کے باہر ان پر دو ملزمان ارشد اور شان نے انتہائی قریب سے گولیاں ماریں جس سے نفیس اور زین جٹ ہلاک ہو گئے۔گرفتار ملزمان کی جانب سے تفتیشی اداروں کو ریکارڈ کروائے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ قیصربٹ نے انہیں زین کو قتل کرنے کیلئے بھیجا۔ قیصربٹ پیپلز پارٹی کے مقتول رہنما بابر بٹ کا بھائی ہے، بابر بٹ کو کچھ عرصہ پہلے قتل کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق قاتلوں نے دشمنی کی بنیاد پر نفیس اور زین کو موت کے گھاٹ اتارا جبکہ 2017 میں درج ہونے والی بابر بٹ قتل کی ایف آئی آر میں عاطف جٹ، عرفان جٹ اور عاطی بٹ نامزد ملزمان ہیں۔



کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…