پشاور(سی پی پی)ملکی تاریخ میں پہلی بار سیاحت پر مبنی ایپ کا آغاز کردیا گیا، صوبائی وزیر سیاحت عاطف خان کا کہنا ہے کہ پختونخوا میں سیاحت کے حوالے سے بہت مواقع ہیں۔تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کے وزیر سیاحت عاطف خان اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے خیبر پختونخواہ ٹورازم کے لوگو کی رونمائی کی۔ یہ ملکی تاریخ کی پہلی سیاحت پر مبنی ایپ ہے۔تقریب سے خطاب کرتے
ہوئے صوبائی وزیر عاطف خان نے کہا کہ سیاحت کو بڑھانا ہے اس سے لوگوں کو روزگار ملے گا، پختونخواہ میں سیاحت کے لیے بہت مواقع ہیں، ایک کروڑ لوگ آئیں اور وہ ایک ایک ہزار ڈالرخرچ کریں تو 10 کھرب ڈالر جمع ہوں گے۔عاطف خان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سیاح بیرون ممالک میں عموما ًایک ہفتے میں 2 سے 4 ہزار ڈالر خرچ کرتا ہے، کوشش کریں تو 10 سال میں سیاحوں کی تعداد ایک کروڑ ہو سکتی ہے۔