جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

سرکاری سکیم کے تحت حج فلائٹ آپریشن کا شیڈول تیار،کن کن شہروں  سے عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچایا جائیگا؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 3  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)حج 2019 کا سرکاری اسکیم کا فلائٹ آپریشن کا شیڈول تیار کرلیا گیا ۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق ملک بھر کے 10 شہروں سے عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچایا جائیگا۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور سے عازمین کو سعودی عرب لیجایا جائیگا۔

ترجمان کے مطابق سکھر، ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ، رحیم یار خان سے بھی فلائٹ آپریشن ہوگا،رواں سال کوئٹہ سے بھی عازمین حج کے لئے فلائٹ چلائی جائے گی۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ سے پہلی حج فلائٹ ایس وی 719 چار جولائی کی صبح روانہ ہوگی۔ترجمان کے مطابق اسلام آباد سے پہلی حج فلائٹ کے عازمین کو وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری اور ہوابازی کے وزیر غلام سرور خان رخصت کریں گے۔ترجمان کے مطابق لاہور سے پہلی فلائٹ پی اے 4760 بھی 4 جولائی کی سہہ پہر روانہ ہوگی، لاہور سے پہلی فلائٹ کے عازمین کو وزیر اعلی عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری سرور الوداع کریں گے۔ترجمان کے مطابق کراچی سے پہلی فلائٹ 5 جولائی کو روانہ ہوگی، کراچی سے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور پارلیمانی سیکرٹری آفتاب جہانگیر عازمین کو الوداع کریں گے۔ترجمان کے مطابق پشاور سے پہلی حج فلائٹ ایس وی 799 پانچ جولائی کو روانہ ہوگی۔ ترجمان کے مطابق پشاور سے عازمین کو وفاقی وزیر نور الحق قادری اور گورنر کے پی کے شاہ فرمان الوداع کریں گے۔ ترجمان کے مطابق 5 جولائی کو سکھر سے پہلی حج فلائٹ کو وفاقی وزیر نجکاری میاں محمد سومرو الوداع کریں گے۔

6 جولائی کو ملتان سے حج فلائٹ کو شاہ محمود قریشی، عامر ڈوگر اور مخدوم زین قریشی عازمین کو الوداع کریں گے۔ ترجمان کے مطابق سات جولائی کو کوئٹہ سے پہلی حج پرواز کو قاسم خان سوری الوداع کریں گے، 8 جولائی کو فیصل آباد سے پہلی حج فلائٹ کو راجہ ریاض، فرخ حبیب عازمین کو الوداع کریں گے۔ ترجمان کے مطابق 10 جولائی کو سیالکوٹ سے پہلی حج فلائٹ کے عازمین کو فردوس عاشق اعوان اور عثمان ڈار الوداع کریں گے۔ترجمان کے مطابق رحیم یار خان سے 27 جولائی کا پہلی حج فلائٹ کو مخدوم خسرو بختیار اور چوہدری جاوید اقبال الوداع کریں گے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…