کراچی(این این آئی)رہائش کے لحاظ سے دنیا کا مہنگا ترین شہرہانگ کانگ ہے جبکہ پاکستان کا دارالحکومت اسلام آباد اور کراچی کا شمار سستے شہروں میں ہوتا ہے۔مرسر سروے کے مطابق رہائش کے اعتبار سے ہانگ کانگ دنیا کا مہنگا ترین شہر ہے ، دوسرے نمبر پر ٹوکیو، تیسرے پر سنگاپور، چوتھے پر سیئول ، پانچویں
پر زیورخ،چھٹے پر شنگھائی، ترکمانستان کے اشگبت ساتویں، بیجنگ آٹھویں،نیویارک نویں جبکہ چین کا شہر شین زہن دسویں نمبر پر رہا۔اس فہرست میں پاکستان کے 2شہروں کو شامل کیاگیا ہے جس میں اسلام آباد کو 203اور کراچی کو 207نمبر پر رکھاگیا ہے۔ اس فہرست میں تقریبا 209 ممالک اور200 اشیا کا انتخاب کیا گیا۔