واشنگٹن(آن لائن) امریکہ نے بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کر لیاہے، براہمداغ بگٹی اور حربیار مری اس تنظیم کے سربراہ ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق امریکہ انے بی ایل اے کے دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے اور امریکی محکمہ خزانہ نے اس حوالے سے
بی ایل اے کا نام اپنی ویب سائٹ پر بھی ڈال دیا ہے جبکہ بلوچ لبریشن آرمی کو فارن ایسیٹ کنٹرول کی خصوصی فہرست میں شامل کیا گیاہے۔ واضح رہے کہ براہمداغ بگٹی اور حربیارمری بی ایل اے کے سربراہ ہیں جبکہ دشت گرد تنظیموں کی فہرست میں جنداللہ، جیش محمد اور فدریئن اسلام بھی شامل ہیں۔