بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

ممبران قومی اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات جاری، بلاول زرداری امیر ترین، مراد سعید غریب رکن اسمبلی،حیرت انگیز انکشافات

datetime 2  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن   آف نے  ممبران قومی اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ جس کے تحت پاکستان پیپلزپارٹی  کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری امیر ترین جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مراد سعید غریب رکن اسمبلی ہیں۔  الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 10 کروڑ 82 لاکھ روپے مالیت کی پراپرٹی اور رقم ظاہر کی،

وزیراعظم نے ورثے اور تحفے میں ملی پراپرٹی کی مالیت ظاہرنہیں کی۔ دستاویزات کے مطابق وزیراعظم کی زمان پارک میں ورثہ میں ملی رہائشگاہ کی تعمیر پر4 کروڑ53 لاکھ روپے لاگت آرہی ہے، وزیراعظم نے بنی گالہ میں 300 کنال کا گھر تحفہ کے طور پر ظاہر کیا، ٹیکس سال 2015/16 میں رہائشگاہ کی اضافی تعمیر پر ایک کروڑ 14 لاکھ روپے اخراجات آئے۔دستاویزات میں بتایا گیاہیکہ وزیراعظم عمران خان کے پاس بنی گالہ میں 50 لاکھ روپے کی 6 کنال 16 مرلہ اراضی ہے، وزیراعظم کو میانوالی میں 10 مرلہ پر بنا گھر ورثہ میں ملا، وزیراعظم کے پاس شیخو پورہ میں ورثہ میں حاصل کی گئی 80 کنال اراضی ہے، عمران خان کو بھکر میں 260 کنال، 8 ایکڑ کی 4 مختلف اراضی ورثہ میں ملی، وزیراعظم کے پاس میاں چنوں میں 50 ہزار روپے مالیت کی زرعی اراضی ہے۔دستاویزات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 4 غیر ملکی کرنسی کے بینک اکاؤنٹس میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے، وزیراعظم کے پاؤنڈ اکاؤنٹ میں 2 ہزار67 پاونڈ ہیں اور ڈالر اکاؤنٹ میں 3 لاکھ 29 ہزار60 ڈالرز، دوسرے اکاونٹ میں 1 ہزار 470 ڈالرز ہیں جب کہ وزیراعظم عمران خان کے یورو اکاونٹ میں کوئی رقم نہیں۔دستاویزات میں مزید بتایا گیا ہیکہ عمران خان نے گرینڈ حیات ٹاور میں فلیٹ کیلئے 1 کروڑ19 لاکھ روپے ایڈاوانس جمع کرا رکھے ہیں، وزیراعظم عمران خان کے پاس ذاتی گاڑی نہیں ہے، ان کے پاس 2 کروڑ 40 لاکھ روپے کیش موجود ہے،

وزیراعظم کے 2 ملکی بینک اکاؤنٹس میں 96 لاکھ روپے ہیں، وزیراعظم 2 لاکھ روپے مالیت کی 4 بکریوں کے مالک ہیں۔ وزیراعظم کی اہلیہ کے اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق  بشریٰ بی بی کے پاس پاکپتن، اوکاڑہ اور بنی گالہ میں پراپرٹی ہے، بشریٰ بی بی کے پاس پاکپتن میں 52 کنال اور 379 کنال اراضی ہے، ان کے پاس اوکاڑہ میں 267 کنال اراضی ہے اور بنی گالہ میں 3 کنال کی رہائشگاہ ہے۔  شہبازشریف اور ان کی اہلیہ کے اثاثوں کی تفصیلات    کے مطابق  قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کے اثاثوں کی مالیت 18 کروڑ 96 لاکھ روپے ہے۔

دستاویزات کے مطابق شہبازشریف کے پاکستان سے باہر14 کروڑ 78 لاکھ روپے مالیت کے اثاثے ہیں، ان کی لندن میں 2 پراپرٹی اور ایک بینک اکاؤنٹ ہیں، شہبازشریف کی پاکستان میں جائیداد کی مالیت 1 کروڑ 47 لاکھ روپے ہے، ان کی حدیبیہ پیپرمل، حدیبیہ انجینیرنگ اور حمزہ ملز میں 2 لاکھ 73 ہزارر وپیکی سرمایہ کاری ہے۔ شہبازشریف کی اہلیہ نصرت شہباز کے اثاثوں کی مالیت 23 کروڑ روپے سے زائد ہے، شہبازشریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کے اثاثوں کی مالیت 57 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ آصف زرداری کے اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق  پاکستان پیپلزپارٹی کے صدر آصف زرداری کے اثاثوں کی مالیت 67 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

دستاویزات کے مطابق آصف زرداری کی پاکستان سے باہر کوئی جائیداد نہیں، ان کے پاس 1 کروڑ 62 لاکھ روپے مالیت سے زائد کا اسلحہ ہے، ان کے پاس 99 لاکھ روپے مالیت کے جانور اور گھوڑے ہیں جب کہ سابق صدر 6 گاڑیوں کے مالک ہیں۔ اس کے علاوہ آصف زرداری کے پاس دبئی کا اقامہ بھی ہے۔ ای سی پی کی جانب سے جاری تفصیلات میں مزید  بتایا گیا  الیکشن کمیشن کے مطابق بلاول بھٹو زرداری امیر ترین ارکان قومی اسمبی میں شامل ہیں اور ان کے اثاثوں کی مالیت ایک ارب 54 کروڑ روپے سے زائد ہے جبکہ ان کے دبئی میں 2 ولاز میں شراکت داری بھی ہے۔  ای سی پی کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے پاس 3 کروڑ 58 لاکھ روپے کے

اثاثے، 8 کروڑ 73 لاکھ روپے کا بینک بیلنس اور 25 لاکھ روپے کے پرائز بانڈ ہیں۔   تفصیلات میں بتایا گیا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ کے پاس 6 کروڑ 60 لاکھ روپے کے اثاثے ہیں، اسی طرح پیپلز پارٹی کے سید خورشید شاہ بھی 6 کروڑ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔  ادارے کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید غریب ارکان قومی اسمبلی میں شامل ہیں اور ان کے پاس 36 لاکھ نقد اور 15 تولا سونا ہے۔ اسی طرح پی ٹی  آئی رہنما شہریار  آفریدی 2 کروڑ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں جبکہ وزیر دفاع پرویز خٹک13 کروڑ 95 لاکھ کے اثاثوں اور ڈھائی کروڑ روپے کا بینک بیلنس رکھتے ہیں۔  الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی ا?ئی کے ایم این اے سمیع الحسن گیلانی ایک ارب روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں جبکہ وفاقی وزیر علی زیدی 3 کروڑ روپے سے زائد اثاثے رکھتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…